ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر ان ایکشن
ڈیرہ اسماعیل خان، صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی ہدایت پر گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں آج صبح اسسٹنٹ کمشنر پروآ شاہ ندیم نے سبزی و فروٹ منڈی رتہ کلاچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگری کلچر کے علاوہ محکمہ خوراک، زراعت، ریوینیو اور پولیس کے اہلکار بھی انکے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر بولی کے عمل کا جائزہ لیا اور بولی کے عمل کی مکمل نگرانی کی جبکہ غیر لائسنس یافتہ افراد/ اڑھتیوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔انہوں نے لائسنس یافتہ اڑھتیوں کو موقع پر کارڈز بھی جاری کیے اور کہا کہ منڈی میں موجودگی اور بولی کے عمل کے دوران ان کارڈز کو گلے میں لٹکائے رکھنے پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے بصورت دیگر بولی کے عمل سے نکال دیا جائیگا اور انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر درازندہ طارق سلیم نے درازندہ بازار کا دورہ کیا اور سرکاری نرخنامے کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو رحمد اللہ خان اور اسسٹنٹ کمشنر کلاچی کرامت اللہ نے بھی مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور نرخنامے اور اشیاء کے معیار کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ واضح احکامات جاری کیے کہ سرکاری نرخنامے کو نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ کورونا وائرس کے تدارک کیلئے جاری کردہ ایس او پیز پر بھی سختی سے عملدرآمد کرنے کے ہدایت کی۔واضح رہے کہ پرائس کنٹرول اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے گزشتہ روز شہر کے مختلف بازاروں، مارکیٹس اور یوٹیلٹی سٹورز وغیرہ کا دورہ بھی کیا اور موقع پر دکانداروں اور خریداروں سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور معیار سے متعلق بات چیت بھی کی جبکہ اسی سلسلے میں 19اکتوبربروز سوموار سہ پہر 3بجے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا جائیگا جس میں محکمہ خوراک، زراعت، لائیوسٹاک، حلال فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شرکت کریں گے جس میں عوام الناس کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ایسے قبیح فعل میں ملوث عناصر کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا کیونکہ اشیاء خوردونوش روزمرہ کے استعمال کی اشیاء ہیں اور ان کی مہنگائی سے غریب طبقہ براہ راست متاثر ہوتا ہے لہذا کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہے اور ایسے عناصر کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me Know