شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس: سرعام قتل کرنے والا ملزم موقع پر پولیس کے ہاتھوں آلہ قتل سمیت گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق درابن کلاں بازار حدود تھانہ درابن میں موجود شخص اللہ جان ولد جنان سکنہ زڑکنی پر ملزم عمر خان ولد شیرہ قوم شیرانی سکنہ درازندہ نے فائرنگ کی جس کی فائرنگ سے اللہ جان موقع پر جانبحق ہوگیا۔ ملزم عمر خان نے وقوعہ کے بعد موقع سے بھاگنے کی کوشش کی جس کو بینک کی سکیورٹی پر موجود کنسٹیبل محمد نواز نے رکنے کی آواز کی۔ جس نے رکنے کے بجائے آن ڈیوٹی کنسٹیبل محمد نواز پر فائرنگ کی جس سے ایک راہ گیر بچہ زخمی ہوا۔کنسٹیبل محمد نواز نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم پر جوابی فائرنگ کی جس سے ملزم عمر خان زخمی ہو کر گر پڑا جس کو موقع پر ہی کنسٹیبل محمد نواز نے آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me Know