رجسٹریشن کارڈ کی چیکنگ
اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محمد محسن صلاح الدین کا تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران کے ہمراہ علی الصبح سبزی اور فروٹ منڈی رتہ کلاچی کا دورہ۔ تمام بولی دھندہ گان کے رجسٹریشن کارڈ چیک کیے گئے اور غیر قانونی طور پر بولی کرنے والے افراد کو حوالے پولیس کر دیا گیا اس موقع انھوں نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کو ھدایت کی کہ آپ تمام آڑھتیوں کو خبردار کریں اور باقاعدہ بذریعہ مشتہری بتائیں کہ وہ اپنی آڑھت دکان کے علاوہ تمام جگہ فارغ کر دیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور ان کا سامان ضبط کر لیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me Know