Moteb E Shifa (مطب شفا)

منگل، 20 اکتوبر، 2020

پریس ریلیز


    ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان



پریس ریلیز
    ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان رینج یسین فاروق کے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع ڈیرہ اور ٹانک میں گزشتہ ہفتہ ٹریفک قوانین کی آگاہی اور غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشہ،کم عمر ڈرائیوران،گاڑیوں و موٹر سائیکل کی فلیش لائیٹس،کالے شیشے،غیر قانونی سرکاری نمبر پلیٹ،موٹر سائیکل ون ویلنگ،بلا روٹ پرمٹ و دیگر مختلف دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے کاروائی عمل میں لائی گئی۔لوگوں میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کے سلسلہ میں ٹریفک قوانین کے پمفلٹ تقسیم کیئے گئے اور ساتھ ہی مختلف سکولوں کے طلباء کو انچارج ٹریفک وارڈن کی جانب سے لیکچردیے گئے۔
 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے سلسلہ میں کمسن ڈرائیوان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1062افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی اسی طرح بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے والے 1245افراد،بغیر رجسٹریشن کے چلنے والی 690گاڑیوں،تیز رفتاری636،کالے شیشوں والی197گاڑیاں،258فلیش لائیٹس،44نیلے و سرخ ہیڈ لائیٹس،اوور لوڈنگ کرنی والی 374گاڑیاں،بغیر روٹ پرمٹ کے چلنے والی54گاڑیوں او ر دیگر متفرق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے2138افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی اور اس سلسلہ میں مجموعی طور پر 30,79,700.00 روپے جرمانے کی مد میں سرکاری خزانے میں جمع کرائے گئے۔ 
 اس سلسلہ میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ یسین فاروق نے کہا کہ اس ہفتہ وار ٹریفک مہم کا مقصد لوگوں کو تکلیف دینا نہیں بلکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرنا مقصود تھا تاکہ ان لوگوں میں اس حوالے کا شعور بیدار ہو اور ٹریفک قوانیں کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے مزید برآں کہا کہ ٹریفک کے مسائل کے حل میں پہلے سے بہتری رونما ہوئی ہے اور مزید بھی اس سلسلہ میں اقدامات لیے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو ٹریفک کے مسائل کا کم سے کم سامنا کرنا پڑے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me Know