ڈیرہ اسماعیل خان، کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ
ڈیرہ اسماعیل خان، کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ نے کہا ہے کہ گومل زام کمانڈ ایریا پراجیکٹ کی تکمیل سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اج اپنے دفتر میں گومل زام کمانڈ ایریا پراجیکٹ اور وارن کینال سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر گومل زام کمانڈ ایریا ڈولپمنٹ پراجیکٹ، سپرنٹنڈنگ انجینئرایریگیشن، ایکسین ایریگیشن، اسسٹنٹ ٹو کمشنر ریوینیو،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو ٹانک، سینئر انجینئر واپڈا، جونیئر انجینئرز واپڈا و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے کاوشیں جاری ہیں جبکہ غیر قانونی پائپ لائنز کے خلاف بھی کاروائیاں کی جا رہی ہیں تاکہ ٹیل انڈرز تک پانی کی رسائی کو یقینی بنا یا جا سکے جبکہ اس حوالے سے دفعہ 144کا نفاذ بھی کیا گیا ہے۔مزید بتایا گیا کہ فنڈز کی کمی کا بھی سامنا ہے جسکی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔ وارن کینال میں تسلسل کیساتھ پانی چھوڑا جاتا ہے تاکہ پانی کے لیول کو کنٹرول میں رکھا جا سکے کیونکہ وارن کینال کی صلاحیت 200کیوسک تک ہے مگر آؤٹ لٹس کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے اسی کے مطابق پانی چھوڑا جاتا ہے۔پانی کی ہموار تقسیم کیلئے موضع کی سطح پر آؤٹ لٹس بنائے گئے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ نے کہا کہ پراجیکٹس کی جلد اور معیار ی تکمیل کیساتھ ساتھ مربوط نظام مرتب کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ بنجر زمینیں سیراب ہو سکیں اور ٹیل انڈرز بھی اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔انہوں نے واپڈا اور محکمہ ایریگیشن کے درمیان ہینڈ نگ /ٹیکنگ کے معاملے میں درپیش مسائل کے حوالے سے کہا کہ واپڈا کی جانب سے پراجیکٹ میں موجود خامیوں کے دور کرنے کے بعد اسے محکمہ ایریگیشن کے حوالے کیا جائیگا تاکہ نظام کو بہتر طور پر چلایا جا سکے اور زیادہ سے زیادہ کاشتکار اس سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پانی کے بہتر استعمال سے متعلق لوگوں میں شعور و آگاہی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں لہذا اس سلسلے میں بھی اقدامات کیے جائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me Know