Moteb E Shifa (مطب شفا)

جمعہ، 23 اکتوبر، 2020

D.i.khan

 لوکل گورنمنٹ






لوکل گورنمنٹ دیہی ترقی کے سٹاف کی حسب ضابطہ داد رسی کے لئے رپورٹ طلب کرنے پر اظہار تشکر 


 صوبائی کوآرڈینٹر لوکل گورنمنٹ دیہی ترقی سٹاف ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا رحمت اللہ مروت نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ بلددیات ودیہی ترقی خیبر پختونخو اکبر 


ایوب خان نے ہماری درخواست بابت ملاقات پر اپنے پی ایس کو ہدایت کی ہے کہ وہ حل طلب مسائل وتکالیف پر مبنی مطالبات کی فہرست ملاقات ایجنڈاکے لئے فراہم کریں تاکہ وزارت بلدیات ودیہی ترقی 


کے حکام بالا سے حل طلب مسائل پر رپورٹ طلب کرکے لوکل گورنمنٹ دیہی ترقی کے سٹاف کی حسب ضابطہ داد رسی کی جاسکے ،انہوںنے ان خیالات کا اظہار تحصیل سپروائزار اور سنیئر سیکرٹریز دیہی وشہر کونسلز کی 


کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا ۔شرکاءمیٹنگ میں تحصیل سپروائزرز محمد نعمان خان مروت ،ملک رستم ،عبدالستار جوئیہ ،امیر سلطان ،شیرین خان اورسیز سیکرٹریز کونسلرز میں عبدالولید ،محمد نواز خان ،سیف 


اللہ ،مشکور حسین اور محمد انور نے شرکت کی ،شرکاءمیٹنگ سے صوبائی سنیئر کوآرڈینٹر رحمت اللہ نے مطالبات پر تجاویز طلب کیں اور ان کی طرف سے مہیا کی گئی تجاویز کو حتمی شکل دی جسے باضابطہ تحریری طور پر 


صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی خیبر پختونخوا کو بھیج کر ملاقات کے لئے وقت لیا جائے گا تاکہ دستیاب وسائل اور قانون کے دائرے میں مسائل کا حل طے کرکے منظوری کو یقینی بنایا جاسکے ۔آخر میں انہوں نے 


بذریعہ کارنر میٹنگ صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی خیبر پختونخوا کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے غریب پروری اور آئینی ذمہ داری کے تناظر میں ہمارے حل طلب مسائل وسروس سٹرکچر پر بامقصد گفتگو 


کے ذریعے معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

٭٭٭

پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ بینچ کے تمام کیسز کی بنوں بینچ منتقلی انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے ،سینٹر وقار احمد خان


ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سابق وفاقی وزیر وسینٹر وقار احمد خان نے کہا کہ ہے میں ڈیرہ کا ہوں اور اس کا ہر مسئلہ میرا ذاتی مسئلہ ہے ،ڈیرہ کے عوام کا کوئی مسئلہ ہو چاہے وکلاءبرداری کے مسائل ہوں یہ 


ہمارے مسائل ہیں اورہم ہی انہیں حل کرنے کے لئے آگے آئیں گے ،انہوں نے کہا وہ ڈیرہ دھرتی کے سپوت ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ،ڈیرہ کے مسائل ان سے ہرگز پوشیدہ نہیںوہ ان پر اپنی گہری نظررکھے 


ہوئے لہذا وہ جلد ڈیرہ کا دورہ کرکے پہلے کی طرح ان مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ،ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوں سے ٹیلی فونگ گفتگو کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ ڈیرہ 


اسماعیل خان میں پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ بینچ کے تمام کیسز کی بنوں بینچ منتقلی انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے ،ڈیرہ سے کیسز کی بنوں منتقلی سے ناصرف عوام بلکہ وکلاء برداری بھی شدید متاثر ہوں گے 


،انہوںنے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے وکلاءانتہائی معزز اور قابل احترام ہیں ان کے تمام جائز مطالبات کی وہ بھر پور حمایت اور تائید کرتے ہیں ، میںنے ہمیشہ ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کی ترقی اور وکلاءکی بہتری کے 


لئے اپنا موثر کردار ادا کیا ہے ، ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ میں لائبریری ،سولر سسٹم ،آبنوشی،کیفے ٹیریا کے قیام کے لئے فنڈز فراہم کیے ہیں ،ہر وکلاءبرداری کے ہر دکھ درد اور تکلیف میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے 


لئے ہر پلیٹ فارم پر اپنی آواز بلند کروں گا ۔ ڈیرہ کے عوام اور وکلاء برداری کے لئے میں اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کرنے سے دریخ نہیں کروں گا ، 

٭٭٭

وائلڈ لائف چنڈہ،گلوٹی اور ٹانک کے علاقوں میںکاروائیاں


وائلڈ لائف چنڈہ،گلوٹی اور ٹانک کے علاقوں میںکاروائیاں،غیر قانونی شکاریوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مار کر12 شکرے،28کبوتر اور شکار میں استعمال ہونیوالا دیگر سامان 


برآمد کرکے شکاریوں کی پناگاہوں کو مسمار کردیا۔ڈویڑنل وائلڈ لائف آفیسرخان ملوک خان کی ہدایت پرسب ڈویڑنل وائلڈ لائف آفیسرمحکمہ وائلڈ لائف شیخ بدین نیشنل پارک سب ڈویڑن فہیم اللہ خان وزیر کی 


قیادت میں دلجان، طاہر عثمان، عطا اللہ، سخاوت شاہ ، کمیونٹی واچرز منیب اور زبیر پر مشتمل خصوصی ٹیم نے چنڈہ،گلوٹی اور ٹانک کے علاقوں میں متعدد غیر قانونی شکاریوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ ان 


کاروائیوں کے دوران محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے 12 شکرے،28کبوتر اور فالکن کے شکار میں استعمال ہونے والا دیگر سامان قبضہ میںلیکر ان غیر قانونی شکاریوں کی پناہ گاہوں کو مسمار کردیااور ان شکاریوں 


کیخلاف وائلڈ لائف بائیوڈائیورسٹی ایکٹ 2015کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے اعلیٰ حکام نے ایس ڈی وائلڈ لائف فہیم وزیر اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں شاباس دی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me Know