Moteb E Shifa (مطب شفا)

ہفتہ، 9 نومبر، 2024

قسط نمبر 3 -----تشخیص مزاج وتشخیص امراض ، ناخنوں سے کچھ امراض کی تشخيص

 

تشخیص مزاج وتشخیص امراض ۔۔۔۔قسط 3



 

ناخنوں سے کچھ امراض کی تشخيص

 

ناخنوں سے کچھ امراض کی شخيص لکھے دیتا ہوں۔ ویسے آپ کو ایک بات بتا دوں ۔ہاتھ کی لکیروں  میں اعصابی لکیر عضلاتی اور غدی لکیر مزید جو آپ کے لئے سب سے دلچسپ لکیر ہو گی وہ ھے قوت مردانہ یا شہوت کی لکیر اور قوت مدافعت کی لکیر اور مذید دیگر امراض کے متعلق لکیریں  ضرور بتاؤں گا لیکن یاد رکھیں، یہ سب آپ نے معلومات اور علم کے لئے پڑھنی ہیں۔  میرا اصل ارادہ پہلے کڑے کو سونگھنا اور نبض کی رفتار سے تشخیص کرنا اور پھر تھرمامیٹر سے ھر مزاج کی پہچان کرنا اور پھر نبض کے کلیات اور نبض سے تشخیص مزاج اور قارورہ سے تشخیص اور آخر میں  لکیروں  والے علم پہ لکھیں گے وہ بھی صرف آپ کی دلچسپی کی وجہ سے ورنہ ایسے علوم کچھ سند نہیں  رکھتے تو آئیے اب موضوع ﷽زیر بحث لاتے ھیں۔

 

ناخن سے بہت سی امراض کا پتہ چل سکتا ھے۔

 اس طریقہ کو اب ڈاکٹر حضرات بھی استعمال کرتے ہیں۔ ایک بات یہ بھی یاد رکھیں  ناخن صرف ان امراض کا ہی اظہار کرتے ھیں، جو بیماریاں  خاندانی وراثت میں  ملی ہوں۔

 جیسے دل،  پھیپھڑے اور گردون کے امراض۔۔

 

اب ناخنوں کو چار حصوں میں تقسیم کیا جاتا ھے۔

 1 - لمبے ناخن

 2- چوڑے ناخن

3- چھوٹے ناخن

 4- اور تنگ ناخن

 

اب ان چاروں  کی تفصیل کر لیتے ہیں۔

 پہلے لمبے ناخن

جب بھی کسی شخص کے ہاتھوں کے ناخن زیادہ لمبے ہوں  ،اس کی صحت بھی زیادہ اچھی نہیں  ہوتی ایسے لوگ مندرجہ ذیل امراض میں  مبتلا ہوتے ہیں،

1- لمبے ناخن عموما پھیپھڑوں کے مریضوں کے ہوتے ہیں۔

2- ان لوگ چہرے پہ چھائیوں  ھوتی ہیں۔

3- لمبے ناخنوں  پہ اگر پسیلوں کے نشان بھی ہوں  تو گلے کی بیماریوں کے شکار ھوتے ھیں۔

4۔ اگر لمبے ناخن نیلے نیلے بھی ہوں  تو سمجھ لیں دوران خون قطعی درست نہیں ہے اور مریض جسمانی لحاظ سے کمزور بھی ھوتا ھے۔

چھوٹے ناخن۔۔

اب آتے ہیں چھوٹے ناخن۔۔۔ اگر ناخن چھوٹے ہوں اوپر چاند کا نشان بھی ہو یا نہ ہو  ایسے شخص کے دل کی حرکت بہت کمزور ھوتی ھے۔

 

اگر ناخن چھوٹے بھی اور چوڑے بھی ہوں۔

 اور سائیڈوں سے جلد کے اندر دھنسے ھوۓ ہوں تو ایسا مریض اعصابی امراض کا شکار ھے۔ اگر ان ناخنوں پہ پسلیوں  کی ہڈیوں والے نشان ہوں تو مذکورہ امراض میں شدت ہے۔

 

اب لمبے اور تنگ ناخن۔۔۔

ناخن لمبے اور تنگ ہوں تو دل کے امراض کا شکار ھے۔

 

اب چوڑے ناخن۔۔

ناخن چوڑے بھی ہوں اور درمیان سے ابھرے ھوۓ ہوں  تو یہ شخص کسی بھی وقت فالج کا شکار ھوسکتا ھے یہ خطرہ اس وقت اور بڑھ جاتا ھے، جب آگے سے ناخن بندوق کی گولی کی طرح ہوں یعنی آگے سے نوکدار ہوں۔

 اگر ان پہ چاند کا بھی نشان ہو  اور ان کا رنگ سفیدی مائل نیلا ہو تو فالج آچکا ھے اور بیماری پرانی ھو چکی ہے۔

 

چاند کے نشان اور ناخن۔

1۔ چاند کے نشان ہمیشہ تیز حرکت دل اور تیز دورہ خون کی علامت ھوتے ہیں۔ یہ عموما دل پہ بوجھ کی بھی نشاندھی کرتے ہیں عموما ایسے لوگ زیادہ تر  برین ھیمرج کا شکار ھوتے ہیں۔

2۔ اگر چاند کے چھوٹے نشان ہوں یہ خون کے سست دورے کی نشاندھی کرتے ہیں اور کمزور حرکت قلب کی نشاندھی کرتے ہیں  یاد رکھیں جب انسان مرنے کے قریب ھوتا ھے تو سب سے پہلے یہ چاند کا نشان نیلاہٹ کی شکل اختیار کرتے ہیں۔ اگر چاند کے نشان نیلے ہو جائیں تو سمجھ لیں بندہ کچھ ہی دیر میں  مرنے والا ہے پھر بالکل ہی چند سانس باقی رہ گئے ہوں تو بندے کے ناخن مکمل نیلے سیاہی مائل ہو جایا کرتے ہیں۔ ناخنوں پہ بے شمار ایسی تحقیقات لکھی جا چکی ہیں جن میں  کچھ صداقت ہے۔ 

Blue Sky Link: motebeshifa.bsky.social

whatsapp Channal Link:  مطب شِفا   

Youtybe Channel Link: moteb_e-shifa


(تحریر اُستاذُالحُکماء جناب حکیم محمود رسول بُھٹہ)


باقی اگلی قسط میں----

 



 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me Know