Moteb E Shifa (مطب شفا)

Article on Health لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Article on Health لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 11 جنوری، 2025

عضلاتی اعصابی نبض و مزاج اور عورتوں کی مخصوص بیماریاں


عضلاتی اعصابی نبض و مزاج میں عورتوں کی مخصوص بیماریاں

جب طبیب نبض کو چیک کرنے کیلیے چاروں انگلیاں کلائی پر رکھے اور نبض اگلی دو انگلیوں کو ٹھوکر لگائے اور باقی دو انگلیوں میں محسوس نہ ھو اور دبانے سے اس میں سختی محسوس ھو تو یہ نبض عضلاتی اعصابی کہلاتی ھے اور مزاج خشک سرد ھوتا ھے۔

یاد رکھیں عورت کی نبض عضلاتی اعصابی نھی ھوتی۔ ھاں بڑھاپے میں ھو جاے تو اور بات ھے۔ یہ نبض عورت میں ھو تو بیماریاں اسکو گھیر لیتی ھیں عورت کی اصل نبض غدی تحریک والی ھوتی ھے۔

جب یہ نبض یا مزاج ھوگا تو بدن ھر طرف خشکی کا راج ھو گا۔ جگر سست، رطوبتیں کم ھوتی جائینگی۔ سودا کی کثرت ھوگی۔ ریاح اور سیاہی بڑھے گی، اور تمام خشکی اور ریاحی امراض بدن میں آجائیں گے۔

باقی امراض تو مرد و عورت میں گو مشترک ھو سکتے ھیں۔ مگر اعضائے مخصوصہ کے امراض مختلف ھوتے ھیں تو عورتوں کے امراض مخصوصہ درج ذیل ھیں۔ 

1

درد رحم و ورم رحم

اس مرض مین رحم کی ناف یا اندرونی حصہ میں ورم ھو جاتا ھے۔

چوٹ لگنا، ایام حیض میں سردی لگنا، بسبب خشکی سردی یا بھیگنے سے ایام کارک جانا، اسقاط حمل، وضع حمل کے بعد یا کثرت جماع اور بدن میں خشکی سردی سبب ھیں۔

مریضہ کے پیڑو اور کمر میں درد ھوتا ھے۔ مجامعت کے وقت اکثر درد رھتا ھے۔ شرمگاہ میں سوزش و گرانی محسوس ھوتی ھے ایام ماھواری تکلیف سے آتے ھیں۔ پیشاب میں بھی تکلیف ھوتی ھے۔

علاج

غدی عضلاتی ملین استعمال کریں۔ غدی اعصابی مسھل بھی دے سکتے ھیں۔ 

2

گل بنفشہ 7ماشہ 

بیخ کاسنی 7ماشہ

تخم کثوث 5ماشہ

گاوزبان 5ماشہ

مویز منقہ 9ماشہ

رات کو بھگودیں۔ صبح مل چھان کر پلائیں۔

3

  مکو خشک 1تولہ

برنجاسف 1تولہ

گل بابونہ ایک تولہ

پانی میں جوش دیکر بزریعہ ڈوش یا انیما سرنج سے پچکاری کریں۔ 

4

ارنڈ کے پتوں کے پانی میں کپڑا بھگو کر رحم مین رکھیں۔

5


خارش رحم شرمگاہ

اس مرض کے اندر رحم اور ارد گرد کے اعضاء میں خارش ھوتی ھے۔

یہ مرض اکثر خرابی حیض سے پیدا ھوتا ھے۔ خشکی سردی اور سوداوی رطوبات کی تیزابیت بڑا سبب ھے۔

سیلان الرحم، کمزوری، سوزاک، پیٹ کے کیڑے، اور گندگی اسکا سبب بن سکتے ھیں۔

مریضہ کو سخت خارش ھوتی ھے۔ کجھا کجھا کر جگہ لال کر دیتی ھے اور کھال تک ادھیڑ دیتی ھے۔ عموما رات کوخارش زیادہ ھوتی ھے۔

نوٹ

ایک خارش اور ھوتی ھے جو صرف رحم کے اندر ھوتی ھے۔ خرابی حیض سے پیدا ھوتی ھے۔ اس مین مریضہ حریص الشھوت ھو جاتی ھے کہ سوائے جماع و ھمبستری کے اسکا دھیان کہیں نھیں جاتا اور جماع سے اسکی تسلی بھی نھیں ھوتی۔ مزید چاھتی ھے اور گناہوں میں بھی پڑ سکتی ھے۔ بعض دفعہ حاملہ عورتوں کو بھی ھو جاتی ھے۔

علاج

تریاق معدہ و امعاء دیں، غدی عضلاتی ملین دیں، مرھم کافور لگائیں۔

1

مرداسنگ، گل ارمنی،، رسونت یا سھاگہ یا کافور، ان میں سے کوئی ایک عرق گلاب میں گھس کر اسمیں صاف کپڑا کی گدی تر کرکے فرج میں رکھیں۔

2

گل روغن اور گل بنفشہ خارش کے مقام پر مالش کریں۔

نیم کے جوش دادہ پانی سے دھوئیں۔

گندھک مصفی 4رتی مکھن میں کھائیں۔

3

صلابت رحم اور رحم کی رسولیاں۔

خلط سودا کی زیادتی سے پیدا ھوتی ھیں۔ اکثرعضلاتی اعصابی تحریک میں ھوتی ھیں۔

رحم سخت ھو جاتا ھے اور رحم رسولیاں نکل آتی ھیں۔ جو تکلیف کا باعث اور اولاد کے حصول میں رکاوٹ بنتی ھیں۔ 

رحم کے عضلات میں مزمن سوزش، یا ورم مزمن یعنی پرانے ورم سے یہ امراض پیدا ھو جاتے ھیں ان علامات کے ساتھ ہسٹریا جسے جنات انا بھی کہتے ھیں۔ اختناق الرحم بھی کہتے ھیں ھو جاتا ھے۔

علاج

عضلاتی غدی و غدی عضلاتی ملین و مسھل دیں غدی عضلاتی اکسیر بھی دے سکتے ھیں۔ 

2

فرزجہ رحم

ریوند خطای 1تولہ

ھلدی 1تولہ

دیسی گھی 5تولہ

سرمہ کی طرح باریک پیس کر روغن میں ملا دیں۔

تھوڑی سی دوای کپڑے پر لگا کر رحم میں رکھوا دیں۔ اعصابی غدی فرزجہ ھے۔

ورم رحم، صلابت رحم، زخم رحم، خشکی رحم کیلیے اب حیات ھے۔ جن کو ان امراض کی وجہ سے حمل نہ ھو ان کیلیے اکسیر ھے

3

اکسیر رسولی رحم

جدوار خطائی 

سورنجاں شیریں 

کپور کچری

گندھک آملہ سار مصفی دودھ والی

سفوف کرکے500mg  اور دن مین دو یا تین دفعہ دودھ کے ھمراہ دیں۔ رحم کی رسولیاں کیلیے اکسیر سے کم نھی آپریشن سے نجات دلاتی ھے


جمعہ، 3 جنوری، 2025

عضلاتی اعصابی نبض و مزاج اور ٹانگوں کی بیماریاں نقرس، یورک ایسڈ کی زیادتی،

عضلاتی اعصابی نبض و مزاج اور ٹانگوں کی بیماریاں 

نقرس، یورک ایسڈ کی زیادتی، 

نبض نمبر تین بمطابق مقام نبض

عضلاتی اعصابی نبض و مزاج اور ٹانگوں کی بیماریاں، عضلاتی دردیں،گھنٹیا، تجحرالمفاصل،جوڑوں کاپھترا جانا

عضلاتی اعصابی نبض و مزاج اور ٹانگوں کی بیماریاں،
عضلاتی دردیں،گھنٹیا، تجحرالمفاصل،جوڑوں کا پتھرا جانا

عضلاتی اعصابی نبض اور مزاج مین ٹانگوں اور جوڑوں کی بیماریاں


عضلاتی اعصابی نبض اور مزاج مین ٹانگوں اور جوڑوں کی بیماریاں

ھیپاٹائٹس بی ھو یا سی(hepatitis B or c)

 ھیپاٹائٹس بی ھو یا سی(hepatitis B or c)



ھیپاٹائٹس بی ھو یا سی۔ ھو ھر دو صورت میں ساتھ برگ مدار خشک شدہ اور ھلدی برابر وزن پیس کر500 ملی گرام کیپسول بھر لیں اور دن میں تین بار ھمراہ پانی استعمال کریں ان شاءاللہ ھیپاٹائٹس بھی ٹھیک ھو جاۓ گا۔

فیٹی لیور

 فیٹی لیور

پیر، 23 دسمبر، 2024

عضلاتی اعصابی نبض و مزاج اور عضو خاص کےمسائل عضو تناسل کا چھوٹا ھو نا اور ٹیڑھا ھوجانا

عضلاتی اعصابی نبض و مزاج اور عضو خاص کے مسائل 
عضو تناسل کا چھوٹا ھو نا اور ٹیڑھا ھوجانا

ایک بات ذھن نشین رکھیں کہ یہ نبض اور مزاج کبھی بھی 40سال کے نیچے کسی کا نھی ھوتا ھے بلکہ بڑھاپے میں بسبب برودت مزاج یعنی مزاج کی سردی سے ھوتا ھے۔

یا ٹھنڈے مغلظ سفوف کھانے سے جگر سرد خون میں برودت ھوجاتی ھے اور حرارت عزیز ی کم پڑجاتی ھے تب بھی یہ مزاج ھو جاتا ھے۔

یا سودا کی کثرت بھی اسکا سبب بنتی ھے۔

اگر کسی نوجوان جسکی عمر 18 سے 35سال تک ھو اور اسکا مزاج اور نبض یہ بن رھی ھوتو سمجھ جائیں کہ یا تو یہ بندہ مشت زنی یا جوانی کی غلط کاریوں میں پڑا رھا اور بھت زیادہ مغلظات کھانے کی وجہ سے یہ مزاج ھو گیا ھے۔

اکثر نوجوان مشت زنی کرتے ھیں۔ پھر بغیر سوچے سمجھے اور اصل علاج اور نقصان کا ازالہ کرنے کی بجائے بغیر سوچے سمجھے مولد و مغلظ ادویہ استعمال کرتے ہیں۔جریان قطرے ذکاوت حس روکنے کے چکر میں ٹھنڈی سرد چیزیں اور سفوفات کھاکر رہی سہی کسر پوری کر دیتے ہیں۔ جس سے جگر ٹھنڈا معدہ آنتیں خشک اور برباد اور جوانی بڑھاپے مین تبدیل ھو جاتی ھے۔

اور یاد رکھیں مشت زنی یا جوانی کی غلط کاریوں کا علاج ایک الگ طریقہ سے ھوتا ھے۔ اگر آپ اسے مزاجوں کے مطابق یا مزاجوں کی تبدیلی سے کرنا چاھیں گے تو مریض کو ایسی حالت پر پہنچا دینگے کہ پھر دوائ اثر کرنا ھی چھوڑ دےگی۔

یہان مزاج کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ اسکے نقصان کو سمجھ کر علاج کرنے کی ضرورت ھے۔ ورنہ ھمیشہ کی نامردی اور شرمندگی مقدر ھے۔

بہرحال 

اگر نبض دو انگلیوں میں محسوس ھو اور باقی دو انگلیوں میں محسوس نہ ھو تو یہ نبض عضلاتی اعصابی کہلاتی ھے۔ خشک سرد مزاج اور سودا خام والی نبض کہلاتی ھے۔  ھر طرف خشکی کا راج ھوتا ھے۔ جگر سست آنتیں اور معدہ بسبب جگر کے سست ھونے کے خراب ھو جاتی ھیں۔

یہ خالص عضلاتی تحریک ھے۔ جسم میں سیاھی اور ریاح غالب ھو جاتا ہے۔  اس تحریک میں کیفیاتی طور پر خشک سرد اور خلطی طور پر تمام سوداوی اور ریاحی امراض آجاتے ھیں۔ جن میں عضو تناسل کے امراض درج ذیل ھیں۔

2

عضو تناسل کا چھوٹا ھو جانا۔

 اور ٹیڑھا ھو جانا۔

اس تحریک کی زیادتی سے خون کی گردش سست ھو جاتی ھے اور پٹھوں اور اعصاب میں خشکی بڑھ جاتی ھے۔ تو اسکا اثر عضو تناسل پر بھی پڑتا ھے۔ جس کے عضلات پٹھے پیچھے کھنچ جاتے ھیں اور عضو تناسل چھوٹا ھو جاتا ھے اور ایک طرف کو مڑا اور گرا رھتا ھے۔

بغیر اغلام، یا مشت زنی کے بھی یہ صورت حال ھو سکتی ھے۔ یہ مزاج میں خشکی اور اعصابی نخاعی امراض کی وجہ سے ھوتا ھے۔ یعنی دماغی امراض اور حرام مغز کے امراض بھی اسکا سبب بنتے ھیں۔

اس میں عضو چھوٹا اور ڈھیلا پڑ جاتا ھے اور یہ کبھی مزاج کی سردی اور بڑھاپے میں بھی واقع ھو جاتا ھے۔

جبکہ

مشت زنی کی وجہ سے عضو کے جسم اسفنجی پر بار بار دباو پڑنے سے ایک طرف کے خانے دب جاتے ھیں اور ہشیاری کے وقت بھی نھی پھیل سکتے جلق اور لونڈے بازی میں سارا اثر عضو کی جڑ پر پڑتا ھے اور جڑ کے پٹھے اور اسفنجی خانے دب جاتے ھیں۔ جسکی وجہ سے عضو تناسل صحیح کھڑا ھو سکتا ھے نہ پھیل سکتا ھے۔ جسکی وجہ سے عضو کمزور ھو کر چھوٹا ھو جاتا ھے۔

اور مثل بچہ کے عضو کے ھو جاتا ھے اور دوران خون کے کم ھو جانے سے سیاہ رنگ کا چھیچھڑا دکھائی دیتا ھے۔ 

جبکہ

مزاج میں جو عضو ٹیڑا ھوتا ھے وہ ایک طرف کو پورا جھکا رھتا ھے یا جب ہشیاری آتی ھے تو پورا عضو ایک طرف کو ٹیڑھا معلوم ھوتا ھے۔

جبکہ 

مشت زنی میں چونکہ اعصاب اور پٹھوں پر یکساں دباو ھاتھ کی انگلیوں کا ھی پڑتا ھے تو جس طرف انگلیوں کی گرپ مضبوط ھوتی ھے تو اسی جانب کے اسفنجی خانے دب جاتے ھیں یا ٹوٹ جاتے ھیں اور اسی طرف کے اعصاب سست ھو جاتے ھیں اور ہشیاری کے وقت جب اعصاب و عضلات تنتے ھین تو سست اعصاب اور دبے ھوئے اسفنجی خانے اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکتے تو لازم عضو دوسری طرف کو ٹیڑا ھو جاتا ھے۔

اس حالت میں اگر عضو بائیں جانب کوٹیڑا ھو جاے تو سمجھ لیں کہ دوسری طرف کے اعصاب کمزور ھین اور مجلوق دائیں ھاتھ سے جلق لگاتا ھے اسی طرح دوسری طرف کا قیاس کرلیں اور کبھی مسلسل مشت زنی سے رطوبات اصلیہ ھی فنا ھو جاتی ھیں تو خشکی کی وجہ سے عضو اکڑ جاتا ھے اور ہشیاری کے وقت عضو جس طرف ٹیڑھا ھو جاتا ھے آفت اسی طرف ھوتی ھے۔ بس یاد رکھیں دونون حالتوں کا علاج مختلف ھے۔

کبھی بغیر جلق اور لونڈے بازی کے بھی عضو چھوٹا اور ٹیڑھا ھو جاتا ھے اوریہ بڑھاپے اور مزاج کی خشکی سردی کے سبب ھوتا ھے۔

علاج

اس کے علاج میں نہایت سمجھداری کی ضرورت ھے۔ صحیح تشخیص کرکے علاج کریں۔

مشت زنی، بڑھاپے اور جوانی کی غلط کاریوں میں چونکہ اندرونی کمزوری بھی بھت ھو جاتی ھے اسلیے کھانے کی ادویہ لگانے والی ادویہ سے بھی زیادہ ضروری ھوتی ھیں۔


1

طلائے اکسیر اعظم

زعفران

خراطین

حب الملوک

قرنفل

جائفل

عقرقرحا

جلوتری

قسط تلخ

مالکنگنی

ریگ ماھی

زرنیخ سرخ

بیر بہوٹی 

جونک گھر ایک 6ماشہ

سم الفار اصلی 3ماشہ 

مشک خالص 3ماشہ

سب کو 10عدد زردی بیضہ مرغ کھرل کریں۔ سحق بلیغ کردیں اور پتال جنتر سے تیل نکالیں۔

نیچے اور سنت کی جگہ چھوڑ کر روزانہ رات کو تین چار قطرے جز ب کر دیں۔

ھرقسمی بیرونی کمزور عضو کی کجی لاغری سستی رگوں کی خرابی ٹیڑھا پن چھوٹا پن ٹھیک کر دیتا ھے۔

2

روغن قسط

استرخاء کیلے عجیب ھے کجی ٹیرھا پن دور کرتا ھے۔ سستی نامردی کیلئے بھترین ھے۔

قسط تلخ

فلفل سیاہ

عقرقرحا

فرفیون

جندبیدستر 

ھر ایک 2تولہ

نہایت باریک کرکے روغن نرگس میں ملا دیں اور عضو خاص اور حرام مغز پر مالش کریں۔


روغن کبیر

دیسی گھی

اک کا دودھ ھرایک 5تولہ

سم الفار ایک تولہ

پانچ دن خوب کھرل کریں اور بعد ازاں دس تولہ مالکنگنی کا تیل ملا دیں اور پانچ دن مزید کھرل کریں۔

پھر کسی برتن مین رکھ کر ترچھا کر دیں تاکہ تیل الگ ھو جائے۔ یہ تیل معروف طریقہ پر لگائیں۔ ھرقسمی خرابی عضو اکسیر ھے

نوٹ

ھم نے ایک کورس مشت زنی کاتیار ھے کیا ھے۔ جو تین ماہ پر مشتمل ھے اور ایک کورس بنام کایا کلپ بنایا ھے۔ جو ڈیڑھ سے دو ماہ پر مشتمل ھے۔ جس کے استعمال ھر قسمی اندرونی بیرونی خرابیاں کمزوریاں دور ھو جاتی ھیں۔ انسان کی زندگی جوانی کی بہاروں پر جاتی ھے۔ مشت زنی یا غلط کاریوں کی وجہ سے ناکارہ نامردوں کیلیے مثل اب حیات ھے

 

عضلاتی اعصابی تحریک ونبض اور کمر کے مھروں کی بیماری

عضلاتی اعصابی تحریک ونبض اور کمر کے مھروں کی بیماری


اگر نبض پہلی اور دوسری انگلی کے نیچے حرکت محسوس ھو اور باقی انگلیوں کےنیچے حرکت نہ کرے تو یہ نبض عضلاتی اعصابی ھوتی ھے۔ اسکی علامات میں سوداویت غالب ھوگا۔ مگر جسم میں رطوبات و بلغم کااثر ھوگا۔

جب یہ تحریک پوری ھوتی ھے تو ھر طرف خشکی کا راج ھوتا ھے۔ سودا خام بدن میں امراض کا باعث بنتا ھے۔ تیزابیت بدن میں بڑھ جاتی ھے۔ معدہ، آنتیں سست، جگر کمزور، خون کی گردش سست ھو جاتی ھے۔ سردی خشکی کی زیادتی کی وجہ سے کمر کے مھروں کی رباطیں بھی سخت متاثر ھوتی ھیں۔

ریاح غلیظ اور خشکی کا تناو مہروں اور رباطوں میں کچھاوٹ ڈال دیتی ھے۔ جسکی وجہ سے مھروں کا درد شروع ھو جاتا ھے یا اسی ریاح غلیظ اور خشکی کے باعث رباطوں کے کھچاؤ کی وجہ سے مہرے بھی اپنی جگہ سے ھٹ سکتے ھیں اور رگوں میں خون کی روانی متاثر ہو سکتی ھے اور درد کی تکلیف بڑھ سکتی ھے۔

یہ بلغمی تکلیف نھی ھوتی بلکہ سودا اور خشکی کی وجہ ھوتی ھے اور اسکی وجہ سے کمر کے مھروں کے اندر درد محسوس ھوتا ھے۔

علاج

1

سودا وریاح کا تنقیہ کریں۔ مسھل و منضج گرم دیں۔ تنقیہ کے بعد 

غدی عضلاتی شدید، عضلاتی غدی اکسیر ، اور عضلاتی غدی قیروطی کی مالش کریں۔

2

تنقیہ کے بعد حب سورنجاں کھلائیں، مقام ماوف پر روغن قسط اور روغن بید انجیر کی مالش کریں۔

3

انبہ ھلدی 2تولہ 

بیل گری 2تولہ

مکس کرکے 1000ایم جی کے کیپسول بھر کر گرم دودھ سے دیں خالی پیٹ صبح شام۔

ھرقسمی کمر درد کو بھترین ھے۔

4

ریٹھا کو سفوف کرلیں اور چنے کی مقدار میں کھائیں درد پشت ریحی میں بلیغ النفع ھے

5

روغن گل آک

کمر درد، پنڈلی کے درد، اور جوڑوں کے درد کیلیے بھت مفید ھے

گل آک،

برگ بھنگ

سورنجان تلخ

زنجبیل ھر ایک ایک تولہ

ان سب کو کوٹ چھان کر روغن سرشف دس تولہ میں جوش دیکر چھان لیں اور وقت ضرورت ھلکا گرم کرکے مالش کریں۔

6

کمر درد کا بھترین علاج

اسگند

سورنجان شیریں،

ھرڑ زرد

ھر ایک 30گرام

سفوف کریں اور آدھا چمچ ،چھوٹا چائے والا صبح شام خالی پیٹ ایک گلاس نیم گرم دودھ سے ایک مھینہ لیں۔

کمر درد کا مکمل بھترین علاج ھے۔

7

بجلی اثر گولیاں

عقر قرحا

فلفل سیاہ

سنڈھ

مگھاں کہ

لونگ

جاوتری ھر ایک 5تولہ

شنگرف مدبر درتل 4تولہ 

تریاق خام یعنی افیون اصلی 4تولہ

بیش مدبر 4تولہ

اذراقی مدبر 4تولہ

زعفران اصلی 2تولہ.

تمام ادویہ کاسفوف کریں اور اب کوڑتمہ میں 48 دن کھرل کریں اور چھوٹے چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔

تاثیر گرم خشک ہے۔

جوڑوں کے درد، پٹھوں کے درد، مھروں کے درد، کمر درد، تمام. جسمانی درد، چوٹ درد نشہ چھڑانے کے درد، پرانی چوٹوں کے دردوں کیلیے بجلی اثر ھے۔ چند خوراکیں ھی اثر کرتی ھیں۔ 


حب طلائی

 حب طلائی

روغن نوشادر سو گرام
تارامیراسوگرام
ھلدی دوسوگرام
ریوندخطائی دوسوگرام
پیس کر باریک دانہ گندم برابر وزن گولیاں بنالیں اور ایک ایک گولی دن میں تین بار ھمراہ پانی دیں۔

مزاج غدی اعصابی

سب سے پہلے روغن نوشادر کا طریقہ:
    سیپیاں عام جسے ھم عام صدف بھی کہتے ھیں۔ یاد رھے ایک سیپ سمندری ھوتا ھے جس سے مروارید نکلتا ھے۔ جو سائز میں بھی کافی بڑا ھوتا ھے لیکن یہ صدف عام سیم نالوں یا دریا کےکنارے ملتا ھے یہی لینا ھے۔ پہلے اسے مٹی سے پاک کریں بلکہ اچھی طرح پانی سے دھو لیں۔ یہاں تک بھی کام چلایا جا سکتا ھے۔ لیکن میں بذات خود اسے ھلکے تیزاب میں جو عام مارکیٹ سے مختلف اشیاء کوصاف کرنے جیسے واش روم کے مختلف حصوں کو صاف کیا جاتا ھے۔ یہی تیزاب لےکر اس میں سیپیاں بھگودیں۔ تاکہ اسکی بیرونی سطح پہ جو سیاھی ھے وہ بھی دور کی کردی جاۓ۔ اب اچھی طرح پانی سے دھو کر بالکل سفید چاندی کلر کی چمکدار سیپیاں ھو جاتی ھیں۔ اب انہیں خشک کرکے یا تو ڈائریکٹ کسی ہیوی گرینڈر میں پیس لیں یاپھر کسی ڈولی میں بند کرکے دس کلو آگ دے دیں۔ تاکہ باآسانی پیسی جاسکیں۔ باریک سفوف کرلیں۔ اب نوشادر ٹھیکری لیں اور اسے بھی پانی سے دھو کر سفید کرلیں اور خشک کرنےکےبعد باریک پیس لیں۔
اگر نوشادر کا وزن ایک کلو ھے تو سیپیوں کا وزن دو کلو ھو۔ اب دونوں کواچھی طرح ملا دیں اور کسی روغنی ھانڈی میں بند کرلیں اور ھانڈی کی بیرونی سطح کو روئی اور مٹی ملا کر معروف طریقے سے ایک تہہ بیرونی سطح پہ چڑھا دیں۔ تاکہ آگ کی حدت کی وجہ سے ھانڈی کسی صورت ٹوٹے نہیں۔ یاد رھے ڈھکن کوبھی اسی مٹی سے اچھی طرح بند کریں۔ اب دھوپ میں اچھی طرح خشک کریں۔ پھر گڑھا بناکر تیس کلو پاچک کی یعنی گاۓ بھینس سے تیار شدہ پاتھیوں کی آگ دے دیں۔ آگ ٹھنڈی ھونے پہ تمام دوا ھانڈی سے نکال لیں اور کسی کھلے برتن مین ڈال کر کم سے کم آٹھ لٹر بارش کا پانی یاپھر اے سی والا پانی شامل کردیں۔ دو دن اچھی طرح دن میں تین چار بار کسی لکڑی کے ڈنڈے سے اس پانی اور دوا کو حل کیا کریں۔ اسکے بعد روئی کی لمبی پونیاں بناکر ان کی مدد سے اس پانی کا مقطر حاصل کریں۔ پھر اس پانی کوآگ پہ رکھیں۔ جب پانی خشک ھو گا تو اچھا خاصا جوھر نوشادر حاصل ھوگا۔ اسے اچھی طرح خشک کرلیں۔ اسکے بعد کسی کھلے برتن میں اسے رکھ دیں۔ چوبیس گھنٹہ میں یہ سب تیل ھو جاۓ گا۔ اسے روغن نوشادر کہتے ھیں۔اگر معیاری اور دوا کی نسبت حساس قسم کا تیل تیار نہیں کرسکے اسکی وجہ ھدایات پہ عمل نہ ھونے کی وجہ ھے۔ جیسے پانی عام ھی ڈالنا اسکی وجہ سے دیگر پانی میں حل شدہ نمکیات کا شامل ھو جانا ھے۔ یاد رکھیں جتنا بھی فلٹر شدہ پانی ھو نمکیات شامل رھتے ھیں۔ صرف بارش کا پانی اور اے سی کا پانی خالص ایکوا ھوتا ھے۔
     یہ تیل کولسٹرول ختم کرنےمیں نہایت ھی اعلی ھے۔

مقدار خوراک:

     پانچ چھ قطرے دو وقت ایک کپ پانی میں شامل کرکے استعمال کیا جا سکتا ھے۔ اب یہی روغن ھلدی اور ریوندخطائی میں مندرجہ بالا ترتیب سے ملا لیں اگر گولی بنانے میں دقت ھے تو تھوڑا بارش کا پانی مزید شامل کرکے گولی والا قوام بناکر گولیاں بنالیں۔ ایک ماہ کے استعمال سے جگر کی چربی کافی حدتک کم ھوگی۔ پیٹ کی چربی کم ھوگی بلکہ ایک ماہ میں تقریبا چھ تا آٹھ کلو وزن کم ھوگا۔ دماغی ٹیومر تک کو ٹھیک کرتی ھے۔ رحم میں پانی کی تھیلیاں ہوں یا چربیلے مواد کے پیدا ھونے سے رحم کا ستیاناس ھو چکا ھو تب بھی اکسیر کا درجہ رکھتی ھے۔ بدن پہ چربیلی رسولیاں ختم کرتی ہیں۔ کولسٹرول ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ آئیندہ کولسٹرول بننے کے عمل کو روکتی ھے۔
    یاد رکھیں دوا کبھی لاپرواہی سے مت بنایا کریں بلکہ دوا کی نفاست حساسیت صفائی پاکیزگی کو اولین ترجیح دیا کریں۔ میں خود اس دوا میں ھلدی اور ریوندخطائی ڈائریکٹ استعمال نہیں کرتا بلکہ ان دونوں کے رب نکال کر استعمال کرتا ھوں۔ آپ کی سہولت کے لیے آپ کو ڈائریکٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ھے۔ ان شاءاللہ فوائد و تاثیر وھی ھوگی جو بتائی گئی ھے۔

باقی اسکے ساتھ میں ایک دوسری دوا حب نجات بھی استعمال کرتا ھوں۔ ان شاءاللہ اسکی بھی وضاحت کردی جاۓ گی وہ دوا بلڈ کلاٹ کے لیے سب سے بہترین دوا ھے۔ ان شاءاللہ ھلدی پہ بھی عنقریب مفصل مضمون لکھا جاۓ گا۔

(تحریر اُستاذُالحُکماء جناب حکیم محمود رسول بُھٹہ)

 

(ہماری اس کاوش کو اپنے دوستوں میں ضرور شئیر کیا کریں)

ہفتہ، 21 دسمبر، 2024

اعصابی عضلاتی نبض اور مقعد کی بیماریاں، بھگندر ، بواسیر، ناصور

اعصابی عضلاتی نبض اور مقعد کی بیماریاں، بھگندر ، بواسیر، ناصور

پچھلی قسط میں آپ نے بواسیر، علامات اور علاج کے بارے پڑھا آج بھگندر کے بارے پڑھتے ھیں۔

یاد رکھیں اگلی دو انگلیوں میں محسوس ھونے والی نبض عضلاتی اعصابی کہلاتی ھے۔ جس میں بدن کا مزاج سرد خشک ھوتا ھے۔جگر سست ھوتا ھے۔اعصاب سکون میں ھوتے ھیں یعنی بھت کم کام کرتے ھیں بدن میں ھر طرف سودا اور خشکی کا راج ھوتا ھے اور تیزابیت بڑھ جاتی ھے۔ سوداوی رطوبات میں خمیر ھو کر زخموں کا باعث بنتی ھیں۔ جن میں بواسیر اور بھگندر مشکل لاعلاج تکلیف دہ امراض ھیں۔

پہلے آپ بواسیر بادی کے متعلق پڑھ چکے ھیں۔ اب بھگندر کے بارے پڑھتے ھیں۔

بھگندر، یعنی مقعد کا ناسور 

پرانا گہرا زخم جسکے پھوٹنے پر چالیس دن سے زیادہ گزر چکے ھوں مند مل نہ ھوتا ھو مقعد کا ناسور بھگندر کہلاتا ھے۔

اس کے ھر طرف بد گوشت ھوتا ھے۔

یاد رکھیں بھگندر اگر باھر سے پھول کر پھٹ جائیں تو بواسیر بن جاتے ھیں۔

 اور اگر اندر کی طرف منہ ھو یعنی امعاء مستقیم کھلتا ھو تو بھگندر کہلاتا ھے ۔

اور اگر اندر کی طرف بھی منہ ھو اور باھر بھی منہ ھو جسکی نشانی ھے کہ اس سے پاخانہ نکلتا ھے اور پاخانہ کی رطوبات بھی رستی رھتی ھیں تو ناسور کہلاتا ھے۔

جو ناصور امعاء میں کھلتا ھے یہ مشکل العلاج ھوتا ھے۔ کیونکہ اس سے پاخانہ نکلتا رھتا ھے اکثر لاعلاج رھتا ھے اور عام ادویہ سے آرام نھی آتا بلکل بھی۔

اور دوسرا ناسور جو گوشت کے اندر ھوتا ھے۔ علاج پذیر ھوتا ھے۔

ناسور

مقعد مین انگلی ڈال کر پھر ناسور مین پتلی سلائ ڈال کر دیکھیں۔ اگر سلائ کا سرا انگلی کو جاکر لگے تو یہ وھی ھے جو تقریباً لاعلاج رھتا ھے لاعلاج اس لیے کہ عام علاج سے اسکو کچھ بھی فائدہ نھی رھتا۔ اسپیشل بھترین مستقل علاج سے ھی فائدہ ھوتا ھے۔ یا پھر دستکاری یعنی آپریشن اسکا علاج ھے۔

علاج

اکسیر بواسیر اور غدی عضلاتی ملین کھانے کیلے بھترین ھے

اور لگانے کیلئے مرھم ناسور بھترین رھتا ھے۔

1

مرھم ناسور مقعد

سرمہ 7ماشہ

سیندور 7ماشہ

سیماب 3ماشہ

شنگرف 3ماشہ

موم 3ماشہ

نیلا تھوتھو بریان 3ماشہ

روغن کنجد 4تولہ

پیسنے والی دواؤں کو پیس لین اور اسمیں سیماب ڈال کر اچھی طرح کھرل کرین پھر موم کو روغن مین گداختہ کرکے ادویہ ملا کر مرھم تیار کرین اور وقت ضرورت استعمال کرین

2ا۔کسیر بھگندر

ھر قسم کے باطنی پھوڑوں اور ھر وقت بھتے رسنے والے زخموں، خنازیر، ناسور، بھگندر، اور دیگر خبیث زخموں میں کثیرالفوائد ھے۔

سم الفار اصلی،

چوک

چوب چینی

کچلہ مقشر،

مرچ سیاہ ھر ایک ایک تولہ

41یوم اب ادرک میں کھرل کرکے نصف رتی کے قریب گولیاں بنائیں، صبح شام ھمراہ دودھ کے دیں۔

3۔ اکسیر شفاء

اعلی درجہ کا مصفئ خون، حابس الدم، قابض و مجفف رطوبات، مندمل قروح وجروح دافع سوزاک و آتشک، وجذام ھے

مزمن امراض خون کا تریاق ھے۔ امراض چشم کو مفید ھے۔ سرسام سبات کو مفید ھے۔

امراض داد چنبل اور قوبا کو عظیم ھے۔

کشتہ ناقوس 1تولہ

طوطیاسبز 3ماشہ

فوفل بریاں 9ماشہ

دارچکنا ایک ماشہ

کتھ سفید 9ماشہ

مرداسنگ 9ماشہ

رال عمدہ 9ماشہ

زنگار 6ماشہ

عرق گلاب دو بوتل میں دو ھفتہ کھرل کریں۔ سرمہ کی طرح باریک کر دیں خشک کریں۔

داد، چنبل کیلیے تیل میں ملا کر لگائیں اور خوراک ایک رتی مکھن میں دیں۔