حب نجات
کیا ایسی خاص خوبیاں ھیں اس دوا میں جسکی وجہ سے اسکا نام نجات رکھا گیا ھے۔ تو دوستو ایسی تمام زھریں یا زھریلے مادے جو بدن میں خطرناک امراض کا باعث بنتے ھیں یا بنتی ھیں۔ ان سے نجات دلانے میں اس دوا کا خاص کمال اور شفائی اثرات رکھتی ھے۔
آج کل ھماری خوراک کا اکثریتی حصہ زھریلے کمیائی مادوں کی شکل میں ھے۔ باقی سب کچھ چھوڑیں صرف پانی ھی پینے کے قابل نہیں رھا۔ باقی کھانے پینے کی اشیاء تواس قابل ھی نہیں کہ انہیں کھایا جاسکے۔ لیکن پیٹ بھرنے کے لیے سب کچھ کھالیا جاتا ھے۔ دوستو کوشش کیا کریں نہایت مختصر اور نہایت سادہ کھانا کھایا کریں اور بچوں کو بھی تیزابی مادے سے مزین یہ نمکین دالیں۔ پاپڑ ، سلانٹیاں، چپس، نمکو، سپاریاں اور پتہ نہیں کیا کیا الم غلم چمکیلے اور خوبصورت پیکٹوں میں بھر کر ھاتھ میں تھما دیتے ھیں۔ اگر ممکن ہو سکے تو بچوں کوکوئی بھی تازہ فروٹ لےکر دیں۔ اگر نہین لے کر دے سکتے تو روٹی کا ٹکڑا ھی پکڑا دیں۔ ان چیزوں سے بچائیں یہ پیزا، برگر، شوارما، تلی ھوئی اور بھنی ھوئی بوٹیاں، بلکہ چکن وغیرہ جو خود تو چل پھر نہیں سکتا نام کُکُڑ ھے، پنکھ پکھیرو والی کوئی صفت ھی موجود نہیں ھے وہ آپ کے اعصاب و عضلات کیسے مضبوط کرسکتا ھے۔ جیسے وہ خود نمونہ ھے۔ اسکے کھانے سے بندہ بھی بس نمونہ ھی بن جاتا ھے۔ اس سے بہتر دال کھایا کریں یا سادہ پانی سے روٹی نگل لے یا ایک کھیرا، پیاز، چقندر کے سلاد سے بندہ کھالے فائیدہ تو ھوگا غذا کا۔
خیر بات خطرناک امراض پہ ھو رھی تھی۔
اگر آپ کے جوڑوں پہ ورم بھی آجاۓ اور چلنے پھرنے درد بھی شدید ھو تو بتائیں آپکی کیا صورت حال ھو گی۔ یورک ایسڈ پیدا ھو جاۓ یاپھر گھنٹیا ھو جاۓ اور اعضاء تک ٹیڑھے ھو جائیں۔ ذرا سی حرکت پہ شدید درد کی لہر اٹھے بتائیں پھر صورت حال ھوگی۔ خشک کھانس اور شدید قبض کا شکار ہوں تو کیسی مرض ھے۔ دوستو یہ معمولی امراض ھیں۔ اب سنیں اگر پیٹ میں پانی بھر جاۓ، جگر میں شدید سوزش ھوچکی ھو، بلکہ بعض اوقات کینسر تک نوبت پہنچ جاۓ یاپھر شریانیں سکڑ جائیں اور درد دل شروع ھو یا پھر خون جمنے کا رحجان پیدا ھو جاۓ اور آپکی خون کی نالیوں میں خون کے کلاٹ Clot بننا شروع ھو جائیں، دل کے والو بند ھو جائیں، تو ایلوپیتھی ایک ھی مشورہ دیتی ھے کہ زندگی بھر لوپرن یعنی ڈسپرین یعنی اسپرین کااستعمال کرنا ھوگا۔ تاکہ آپ کا خون پتلا رھے، نہیں تو ھارٹ اٹیک کہیں نہیں گیا وہ ھو جاۓ گا خیر ایلوپیتھی مین ابھی تک ایسی کوئی دوا نہین ھے جو مستقل طور پہ خون کو پتلا کردے یا مستقلاً کولسٹرول سے جان چھڑوا سکے۔ الحمداللہ طب ایک ایسا پلیٹ فارم ھے جہاں ایسی امراض سے جان چھڑائی جاسکتی ھے۔ لیکن ھمیں خاص طور پہ مردانہ کمزوری کے امراض پہ فکر کھاۓ جارھی ھے۔ اس غم میں ھم گھلے جارھے ھیں کہ پتہ نہیں مخلوق میں آگے کیسے اضافہ ھو سکے گا۔ خیر آگے میں کچھ نہیں لکھوں گا۔ صرف اتنا کہوں گا طب کو عزت والا کام بنائیں اور طب کو درست انداز میں سمجھیں۔ یہاں ایک نکتہ یہ بھی سمجھا دوں، کمی انتشار یا پھر کمی امساک میں سب سے بڑا ھاتھ خون کا گاڑھا پن ھوتا ھے۔ آپ شنگرف، سنکھیا نہ کھلائیں۔ بلکہ مریض کا پہلے خون پتلا کیا کریں۔ اس موضوع پہ پھر کبھی لکھ دین ان شاءاللہ ۔
دوستو مندرجہ بالا جتنی علامات و امراض کا میں نے ذکر کیا ھے۔ ان تمام علامات کے علاؤہ ریاحی و نقرسی دردوں تک بلکہ حکماء یوں سمجھ لیں عضلاتی سے لےکر غدی عضلاتی علامت تک لیے انتہائی مفید ترین دوا ھے۔ جو میں نیچے لکھنے لگا۔ پہلے بھی اس دوا کو لکھ چکا ھوں لیکن آج بڑی وضاحت لکھی ھے اب دوا سمجھ لیں۔
سنڈھ
نوشادر ٹھیکری
درونج عقربی
اسگندھ
سورنجاں شیریں
سورنجاں تلخ
قسط
ھر ایک دوا سو گرام
ریوندعصارہ
سقمونیا
ھر ایک تیس گرام
پیس کر نخودی گولیان بنا لیں۔
ایک تا دو گولی دن میں تین بار ھمراہ پانی دی ۔ یا پھر غدی اعصابی قہوہ کے ھمراہ کھلائیں۔ اب یہ تو آپ کو پتہ چل ھی گیا ھے کہ اس دوا کا مزاج غدی اعصابی ھے۔
نوٹ۔۔۔بعض لوگ یہ سوال پوچھ سکتے ھیں کہ سقمونیا اور ریوندعصارہ کی وجہ سے یہ دوا جلاب آور ھو گی۔ تو دوستو یہ بہت ھی قلیل مقدار ھے۔ مسہل آور نہیں ھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me Know