حب طلائی
روغن نوشادر سو گرام
تارامیراسوگرام
ریوندخطائی دوسوگرام
پیس کر باریک دانہ گندم برابر وزن گولیاں بنالیں اور ایک ایک گولی دن میں تین بار ھمراہ پانی دیں۔
مزاج غدی اعصابی
سب سے پہلے روغن نوشادر کا طریقہ:
سیپیاں عام جسے ھم عام صدف بھی کہتے ھیں۔ یاد رھے ایک سیپ سمندری ھوتا ھے جس سے مروارید نکلتا ھے۔ جو سائز میں بھی کافی بڑا ھوتا ھے لیکن یہ صدف عام سیم نالوں یا دریا کےکنارے ملتا ھے یہی لینا ھے۔ پہلے اسے مٹی سے پاک کریں بلکہ اچھی طرح پانی سے دھو لیں۔ یہاں تک بھی کام چلایا جا سکتا ھے۔ لیکن میں بذات خود اسے ھلکے تیزاب میں جو عام مارکیٹ سے مختلف اشیاء کوصاف کرنے جیسے واش روم کے مختلف حصوں کو صاف کیا جاتا ھے۔ یہی تیزاب لےکر اس میں سیپیاں بھگودیں۔ تاکہ اسکی بیرونی سطح پہ جو سیاھی ھے وہ بھی دور کی کردی جاۓ۔ اب اچھی طرح پانی سے دھو کر بالکل سفید چاندی کلر کی چمکدار سیپیاں ھو جاتی ھیں۔ اب انہیں خشک کرکے یا تو ڈائریکٹ کسی ہیوی گرینڈر میں پیس لیں یاپھر کسی ڈولی میں بند کرکے دس کلو آگ دے دیں۔ تاکہ باآسانی پیسی جاسکیں۔ باریک سفوف کرلیں۔ اب نوشادر ٹھیکری لیں اور اسے بھی پانی سے دھو کر سفید کرلیں اور خشک کرنےکےبعد باریک پیس لیں۔
اگر نوشادر کا وزن ایک کلو ھے تو سیپیوں کا وزن دو کلو ھو۔ اب دونوں کواچھی طرح ملا دیں اور کسی روغنی ھانڈی میں بند کرلیں اور ھانڈی کی بیرونی سطح کو روئی اور مٹی ملا کر معروف طریقے سے ایک تہہ بیرونی سطح پہ چڑھا دیں۔ تاکہ آگ کی حدت کی وجہ سے ھانڈی کسی صورت ٹوٹے نہیں۔ یاد رھے ڈھکن کوبھی اسی مٹی سے اچھی طرح بند کریں۔ اب دھوپ میں اچھی طرح خشک کریں۔ پھر گڑھا بناکر تیس کلو پاچک کی یعنی گاۓ بھینس سے تیار شدہ پاتھیوں کی آگ دے دیں۔ آگ ٹھنڈی ھونے پہ تمام دوا ھانڈی سے نکال لیں اور کسی کھلے برتن مین ڈال کر کم سے کم آٹھ لٹر بارش کا پانی یاپھر اے سی والا پانی شامل کردیں۔ دو دن اچھی طرح دن میں تین چار بار کسی لکڑی کے ڈنڈے سے اس پانی اور دوا کو حل کیا کریں۔ اسکے بعد روئی کی لمبی پونیاں بناکر ان کی مدد سے اس پانی کا مقطر حاصل کریں۔ پھر اس پانی کوآگ پہ رکھیں۔ جب پانی خشک ھو گا تو اچھا خاصا جوھر نوشادر حاصل ھوگا۔ اسے اچھی طرح خشک کرلیں۔ اسکے بعد کسی کھلے برتن میں اسے رکھ دیں۔ چوبیس گھنٹہ میں یہ سب تیل ھو جاۓ گا۔ اسے روغن نوشادر کہتے ھیں۔اگر معیاری اور دوا کی نسبت حساس قسم کا تیل تیار نہیں کرسکے اسکی وجہ ھدایات پہ عمل نہ ھونے کی وجہ ھے۔ جیسے پانی عام ھی ڈالنا اسکی وجہ سے دیگر پانی میں حل شدہ نمکیات کا شامل ھو جانا ھے۔ یاد رکھیں جتنا بھی فلٹر شدہ پانی ھو نمکیات شامل رھتے ھیں۔ صرف بارش کا پانی اور اے سی کا پانی خالص ایکوا ھوتا ھے۔
یہ تیل کولسٹرول ختم کرنےمیں نہایت ھی اعلی ھے۔
مقدار خوراک:
پانچ چھ قطرے دو وقت ایک کپ پانی میں شامل کرکے استعمال کیا جا سکتا ھے۔ اب یہی روغن ھلدی اور ریوندخطائی میں مندرجہ بالا ترتیب سے ملا لیں اگر گولی بنانے میں دقت ھے تو تھوڑا بارش کا پانی مزید شامل کرکے گولی والا قوام بناکر گولیاں بنالیں۔ ایک ماہ کے استعمال سے جگر کی چربی کافی حدتک کم ھوگی۔ پیٹ کی چربی کم ھوگی بلکہ ایک ماہ میں تقریبا چھ تا آٹھ کلو وزن کم ھوگا۔ دماغی ٹیومر تک کو ٹھیک کرتی ھے۔ رحم میں پانی کی تھیلیاں ہوں یا چربیلے مواد کے پیدا ھونے سے رحم کا ستیاناس ھو چکا ھو تب بھی اکسیر کا درجہ رکھتی ھے۔ بدن پہ چربیلی رسولیاں ختم کرتی ہیں۔ کولسٹرول ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ آئیندہ کولسٹرول بننے کے عمل کو روکتی ھے۔
یاد رکھیں دوا کبھی لاپرواہی سے مت بنایا کریں بلکہ دوا کی نفاست حساسیت صفائی پاکیزگی کو اولین ترجیح دیا کریں۔ میں خود اس دوا میں ھلدی اور ریوندخطائی ڈائریکٹ استعمال نہیں کرتا بلکہ ان دونوں کے رب نکال کر استعمال کرتا ھوں۔ آپ کی سہولت کے لیے آپ کو ڈائریکٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ھے۔ ان شاءاللہ فوائد و تاثیر وھی ھوگی جو بتائی گئی ھے۔
باقی اسکے ساتھ میں ایک دوسری دوا حب نجات بھی استعمال کرتا ھوں۔ ان شاءاللہ اسکی بھی وضاحت کردی جاۓ گی وہ دوا بلڈ کلاٹ کے لیے سب سے بہترین دوا ھے۔ ان شاءاللہ ھلدی پہ بھی عنقریب مفصل مضمون لکھا جاۓ گا۔
(تحریر اُستاذُالحُکماء جناب حکیم محمود رسول بُھٹہ)
(ہماری اس کاوش کو اپنے دوستوں میں ضرور شئیر کیا کریں)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me Know