Moteb E Shifa (مطب شفا)

پیر، 23 دسمبر، 2024

عضلاتی اعصابی تحریک ونبض اور کمر کے مھروں کی بیماری

عضلاتی اعصابی تحریک ونبض اور کمر کے مھروں کی بیماری


اگر نبض پہلی اور دوسری انگلی کے نیچے حرکت محسوس ھو اور باقی انگلیوں کےنیچے حرکت نہ کرے تو یہ نبض عضلاتی اعصابی ھوتی ھے۔ اسکی علامات میں سوداویت غالب ھوگا۔ مگر جسم میں رطوبات و بلغم کااثر ھوگا۔

جب یہ تحریک پوری ھوتی ھے تو ھر طرف خشکی کا راج ھوتا ھے۔ سودا خام بدن میں امراض کا باعث بنتا ھے۔ تیزابیت بدن میں بڑھ جاتی ھے۔ معدہ، آنتیں سست، جگر کمزور، خون کی گردش سست ھو جاتی ھے۔ سردی خشکی کی زیادتی کی وجہ سے کمر کے مھروں کی رباطیں بھی سخت متاثر ھوتی ھیں۔

ریاح غلیظ اور خشکی کا تناو مہروں اور رباطوں میں کچھاوٹ ڈال دیتی ھے۔ جسکی وجہ سے مھروں کا درد شروع ھو جاتا ھے یا اسی ریاح غلیظ اور خشکی کے باعث رباطوں کے کھچاؤ کی وجہ سے مہرے بھی اپنی جگہ سے ھٹ سکتے ھیں اور رگوں میں خون کی روانی متاثر ہو سکتی ھے اور درد کی تکلیف بڑھ سکتی ھے۔

یہ بلغمی تکلیف نھی ھوتی بلکہ سودا اور خشکی کی وجہ ھوتی ھے اور اسکی وجہ سے کمر کے مھروں کے اندر درد محسوس ھوتا ھے۔

علاج

1

سودا وریاح کا تنقیہ کریں۔ مسھل و منضج گرم دیں۔ تنقیہ کے بعد 

غدی عضلاتی شدید، عضلاتی غدی اکسیر ، اور عضلاتی غدی قیروطی کی مالش کریں۔

2

تنقیہ کے بعد حب سورنجاں کھلائیں، مقام ماوف پر روغن قسط اور روغن بید انجیر کی مالش کریں۔

3

انبہ ھلدی 2تولہ 

بیل گری 2تولہ

مکس کرکے 1000ایم جی کے کیپسول بھر کر گرم دودھ سے دیں خالی پیٹ صبح شام۔

ھرقسمی کمر درد کو بھترین ھے۔

4

ریٹھا کو سفوف کرلیں اور چنے کی مقدار میں کھائیں درد پشت ریحی میں بلیغ النفع ھے

5

روغن گل آک

کمر درد، پنڈلی کے درد، اور جوڑوں کے درد کیلیے بھت مفید ھے

گل آک،

برگ بھنگ

سورنجان تلخ

زنجبیل ھر ایک ایک تولہ

ان سب کو کوٹ چھان کر روغن سرشف دس تولہ میں جوش دیکر چھان لیں اور وقت ضرورت ھلکا گرم کرکے مالش کریں۔

6

کمر درد کا بھترین علاج

اسگند

سورنجان شیریں،

ھرڑ زرد

ھر ایک 30گرام

سفوف کریں اور آدھا چمچ ،چھوٹا چائے والا صبح شام خالی پیٹ ایک گلاس نیم گرم دودھ سے ایک مھینہ لیں۔

کمر درد کا مکمل بھترین علاج ھے۔

7

بجلی اثر گولیاں

عقر قرحا

فلفل سیاہ

سنڈھ

مگھاں کہ

لونگ

جاوتری ھر ایک 5تولہ

شنگرف مدبر درتل 4تولہ 

تریاق خام یعنی افیون اصلی 4تولہ

بیش مدبر 4تولہ

اذراقی مدبر 4تولہ

زعفران اصلی 2تولہ.

تمام ادویہ کاسفوف کریں اور اب کوڑتمہ میں 48 دن کھرل کریں اور چھوٹے چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔

تاثیر گرم خشک ہے۔

جوڑوں کے درد، پٹھوں کے درد، مھروں کے درد، کمر درد، تمام. جسمانی درد، چوٹ درد نشہ چھڑانے کے درد، پرانی چوٹوں کے دردوں کیلیے بجلی اثر ھے۔ چند خوراکیں ھی اثر کرتی ھیں۔ 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me Know