اعصابی عضلاتی نبض اور مقعد کی بیماریاں، بھگندر ، بواسیر، ناصور
پچھلی قسط میں آپ نے بواسیر، علامات اور علاج کے بارے پڑھا آج بھگندر کے بارے پڑھتے ھیں۔
یاد رکھیں اگلی دو انگلیوں میں محسوس ھونے والی نبض عضلاتی اعصابی کہلاتی ھے۔ جس میں بدن کا مزاج سرد خشک ھوتا ھے۔جگر سست ھوتا ھے۔اعصاب سکون میں ھوتے ھیں یعنی بھت کم کام کرتے ھیں بدن میں ھر طرف سودا اور خشکی کا راج ھوتا ھے اور تیزابیت بڑھ جاتی ھے۔ سوداوی رطوبات میں خمیر ھو کر زخموں کا باعث بنتی ھیں۔ جن میں بواسیر اور بھگندر مشکل لاعلاج تکلیف دہ امراض ھیں۔
پہلے آپ بواسیر بادی کے متعلق پڑھ چکے ھیں۔ اب بھگندر کے بارے پڑھتے ھیں۔
بھگندر، یعنی مقعد کا ناسور
پرانا گہرا زخم جسکے پھوٹنے پر چالیس دن سے زیادہ گزر چکے ھوں مند مل نہ ھوتا ھو مقعد کا ناسور بھگندر کہلاتا ھے۔
اس کے ھر طرف بد گوشت ھوتا ھے۔
یاد رکھیں بھگندر اگر باھر سے پھول کر پھٹ جائیں تو بواسیر بن جاتے ھیں۔
اور اگر اندر کی طرف منہ ھو یعنی امعاء مستقیم کھلتا ھو تو بھگندر کہلاتا ھے ۔
اور اگر اندر کی طرف بھی منہ ھو اور باھر بھی منہ ھو جسکی نشانی ھے کہ اس سے پاخانہ نکلتا ھے اور پاخانہ کی رطوبات بھی رستی رھتی ھیں تو ناسور کہلاتا ھے۔
جو ناصور امعاء میں کھلتا ھے یہ مشکل العلاج ھوتا ھے۔ کیونکہ اس سے پاخانہ نکلتا رھتا ھے اکثر لاعلاج رھتا ھے اور عام ادویہ سے آرام نھی آتا بلکل بھی۔
اور دوسرا ناسور جو گوشت کے اندر ھوتا ھے۔ علاج پذیر ھوتا ھے۔
ناسور
مقعد مین انگلی ڈال کر پھر ناسور مین پتلی سلائ ڈال کر دیکھیں۔ اگر سلائ کا سرا انگلی کو جاکر لگے تو یہ وھی ھے جو تقریباً لاعلاج رھتا ھے لاعلاج اس لیے کہ عام علاج سے اسکو کچھ بھی فائدہ نھی رھتا۔ اسپیشل بھترین مستقل علاج سے ھی فائدہ ھوتا ھے۔ یا پھر دستکاری یعنی آپریشن اسکا علاج ھے۔
علاج
اکسیر بواسیر اور غدی عضلاتی ملین کھانے کیلے بھترین ھے
اور لگانے کیلئے مرھم ناسور بھترین رھتا ھے۔
1
مرھم ناسور مقعد
سرمہ 7ماشہ
سیندور 7ماشہ
سیماب 3ماشہ
شنگرف 3ماشہ
موم 3ماشہ
نیلا تھوتھو بریان 3ماشہ
روغن کنجد 4تولہ
پیسنے والی دواؤں کو پیس لین اور اسمیں سیماب ڈال کر اچھی طرح کھرل کرین پھر موم کو روغن مین گداختہ کرکے ادویہ ملا کر مرھم تیار کرین اور وقت ضرورت استعمال کرین
2ا۔کسیر بھگندر
ھر قسم کے باطنی پھوڑوں اور ھر وقت بھتے رسنے والے زخموں، خنازیر، ناسور، بھگندر، اور دیگر خبیث زخموں میں کثیرالفوائد ھے۔
سم الفار اصلی،
چوک
چوب چینی
کچلہ مقشر،
مرچ سیاہ ھر ایک ایک تولہ
41یوم اب ادرک میں کھرل کرکے نصف رتی کے قریب گولیاں بنائیں، صبح شام ھمراہ دودھ کے دیں۔
3۔ اکسیر شفاء
اعلی درجہ کا مصفئ خون، حابس الدم، قابض و مجفف رطوبات، مندمل قروح وجروح دافع سوزاک و آتشک، وجذام ھے
مزمن امراض خون کا تریاق ھے۔ امراض چشم کو مفید ھے۔ سرسام سبات کو مفید ھے۔
امراض داد چنبل اور قوبا کو عظیم ھے۔
کشتہ ناقوس 1تولہ
طوطیاسبز 3ماشہ
فوفل بریاں 9ماشہ
دارچکنا ایک ماشہ
کتھ سفید 9ماشہ
مرداسنگ 9ماشہ
رال عمدہ 9ماشہ
زنگار 6ماشہ
عرق گلاب دو بوتل میں دو ھفتہ کھرل کریں۔ سرمہ کی طرح باریک کر دیں خشک کریں۔
داد، چنبل کیلیے تیل میں ملا کر لگائیں اور خوراک ایک رتی مکھن میں دیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me Know