عضلاتی اعصابی نبض و مزاج میں عورتوں کی مخصوص بیماریاں
جب طبیب نبض کو چیک کرنے کیلیے چاروں انگلیاں کلائی پر رکھے اور نبض اگلی دو انگلیوں کو ٹھوکر لگائے اور باقی دو انگلیوں میں محسوس نہ ھو اور دبانے سے اس میں سختی محسوس ھو تو یہ نبض عضلاتی اعصابی کہلاتی ھے اور مزاج خشک سرد ھوتا ھے۔
یاد رکھیں عورت کی نبض عضلاتی اعصابی نھی ھوتی۔ ھاں بڑھاپے میں ھو جاے تو اور بات ھے۔ یہ نبض عورت میں ھو تو بیماریاں اسکو گھیر لیتی ھیں عورت کی اصل نبض غدی تحریک والی ھوتی ھے۔
جب یہ نبض یا مزاج ھوگا تو بدن ھر طرف خشکی کا راج ھو گا۔ جگر سست، رطوبتیں کم ھوتی جائینگی۔ سودا کی کثرت ھوگی۔ ریاح اور سیاہی بڑھے گی، اور تمام خشکی اور ریاحی امراض بدن میں آجائیں گے۔
باقی امراض تو مرد و عورت میں گو مشترک ھو سکتے ھیں۔ مگر اعضائے مخصوصہ کے امراض مختلف ھوتے ھیں تو عورتوں کے امراض مخصوصہ درج ذیل ھیں۔
1
درد رحم و ورم رحم
اس مرض مین رحم کی ناف یا اندرونی حصہ میں ورم ھو جاتا ھے۔
چوٹ لگنا، ایام حیض میں سردی لگنا، بسبب خشکی سردی یا بھیگنے سے ایام کارک جانا، اسقاط حمل، وضع حمل کے بعد یا کثرت جماع اور بدن میں خشکی سردی سبب ھیں۔
مریضہ کے پیڑو اور کمر میں درد ھوتا ھے۔ مجامعت کے وقت اکثر درد رھتا ھے۔ شرمگاہ میں سوزش و گرانی محسوس ھوتی ھے ایام ماھواری تکلیف سے آتے ھیں۔ پیشاب میں بھی تکلیف ھوتی ھے۔
علاج
غدی عضلاتی ملین استعمال کریں۔ غدی اعصابی مسھل بھی دے سکتے ھیں۔
2
گل بنفشہ 7ماشہ
بیخ کاسنی 7ماشہ
تخم کثوث 5ماشہ
گاوزبان 5ماشہ
مویز منقہ 9ماشہ
رات کو بھگودیں۔ صبح مل چھان کر پلائیں۔
3
مکو خشک 1تولہ
برنجاسف 1تولہ
گل بابونہ ایک تولہ
پانی میں جوش دیکر بزریعہ ڈوش یا انیما سرنج سے پچکاری کریں۔
4
ارنڈ کے پتوں کے پانی میں کپڑا بھگو کر رحم مین رکھیں۔
5
خارش رحم شرمگاہ
اس مرض کے اندر رحم اور ارد گرد کے اعضاء میں خارش ھوتی ھے۔
یہ مرض اکثر خرابی حیض سے پیدا ھوتا ھے۔ خشکی سردی اور سوداوی رطوبات کی تیزابیت بڑا سبب ھے۔
سیلان الرحم، کمزوری، سوزاک، پیٹ کے کیڑے، اور گندگی اسکا سبب بن سکتے ھیں۔
مریضہ کو سخت خارش ھوتی ھے۔ کجھا کجھا کر جگہ لال کر دیتی ھے اور کھال تک ادھیڑ دیتی ھے۔ عموما رات کوخارش زیادہ ھوتی ھے۔
نوٹ
ایک خارش اور ھوتی ھے جو صرف رحم کے اندر ھوتی ھے۔ خرابی حیض سے پیدا ھوتی ھے۔ اس مین مریضہ حریص الشھوت ھو جاتی ھے کہ سوائے جماع و ھمبستری کے اسکا دھیان کہیں نھیں جاتا اور جماع سے اسکی تسلی بھی نھیں ھوتی۔ مزید چاھتی ھے اور گناہوں میں بھی پڑ سکتی ھے۔ بعض دفعہ حاملہ عورتوں کو بھی ھو جاتی ھے۔
علاج
تریاق معدہ و امعاء دیں، غدی عضلاتی ملین دیں، مرھم کافور لگائیں۔
1
مرداسنگ، گل ارمنی،، رسونت یا سھاگہ یا کافور، ان میں سے کوئی ایک عرق گلاب میں گھس کر اسمیں صاف کپڑا کی گدی تر کرکے فرج میں رکھیں۔
2
گل روغن اور گل بنفشہ خارش کے مقام پر مالش کریں۔
نیم کے جوش دادہ پانی سے دھوئیں۔
گندھک مصفی 4رتی مکھن میں کھائیں۔
3
صلابت رحم اور رحم کی رسولیاں۔
خلط سودا کی زیادتی سے پیدا ھوتی ھیں۔ اکثرعضلاتی اعصابی تحریک میں ھوتی ھیں۔
رحم سخت ھو جاتا ھے اور رحم رسولیاں نکل آتی ھیں۔ جو تکلیف کا باعث اور اولاد کے حصول میں رکاوٹ بنتی ھیں۔
رحم کے عضلات میں مزمن سوزش، یا ورم مزمن یعنی پرانے ورم سے یہ امراض پیدا ھو جاتے ھیں ان علامات کے ساتھ ہسٹریا جسے جنات انا بھی کہتے ھیں۔ اختناق الرحم بھی کہتے ھیں ھو جاتا ھے۔
علاج
عضلاتی غدی و غدی عضلاتی ملین و مسھل دیں غدی عضلاتی اکسیر بھی دے سکتے ھیں۔
2
فرزجہ رحم
ریوند خطای 1تولہ
ھلدی 1تولہ
دیسی گھی 5تولہ
سرمہ کی طرح باریک پیس کر روغن میں ملا دیں۔
تھوڑی سی دوای کپڑے پر لگا کر رحم میں رکھوا دیں۔ اعصابی غدی فرزجہ ھے۔
ورم رحم، صلابت رحم، زخم رحم، خشکی رحم کیلیے اب حیات ھے۔ جن کو ان امراض کی وجہ سے حمل نہ ھو ان کیلیے اکسیر ھے
3
اکسیر رسولی رحم
جدوار خطائی
سورنجاں شیریں
کپور کچری
گندھک آملہ سار مصفی دودھ والی
سفوف کرکے500mg اور دن مین دو یا تین دفعہ دودھ کے ھمراہ دیں۔ رحم کی رسولیاں کیلیے اکسیر سے کم نھی آپریشن سے نجات دلاتی ھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me Know