جلد کی بیماریاں اور عضلاتی اعصابی نبض و مزاج اور علاج
بال, Hair
اس تحریک بدن میں پورا ھونے پر ھر طرف خشکی کا راج ھوتا ھے۔ جگر سست آنتیں اور معدہ بسبب جگر کے سست اور سرد خشک ھو جاتی ھیں۔
زبان پھیکی سفید اور اس پر کالے نشان نظر آتے ھیں۔ تیزابیت کی وجہ سے کٹ پڑے نظر آتے ھیں۔
پیشاب کا رنگ سرخ سفیدی مائل یا نیلاھٹ مائل نظر آتا ھے۔
اسی طرح عضلات اعصاب اور جلد پر خشکی اور سوداوی تیزابیت اثر انداز ھوتی ھے۔
اس تحریک میں تمام سوداوی و ریاحی امراض اور خشکی سردی کی بیماریاں آتی ہیں۔ جن میں بالوں کی بیماریاں درج زیل ھیں۔
1
داءالثعلب، لومڑی کی بیماری، بال چر
اس مرض میں جسم کے بال خصوصاً سر کے بال گرنا شروع ھو جاتے ھیں۔
کیونکہ یہ لومڑی کو اکثر ھو جاتی ھے۔ اسی لیے اسے داءالثعلب یعنی لومڑی کی بیماری کہتے ھیں۔ اسمیں بال موٹے ھو کر گرنا شروع کر دیتے ھیں۔
داءالحیہ
بعض دفعہ شدت مرض کے باعث بالوں کے ساتھ ساتھ جلد بھی اترنا شروع ھو جاتی ھے۔ تب اسے داءالحیہ کہتے ھیں یعنی سانپ کی بیماری، جیسے سانپ اپنی جلد اتار دیتا ھے
داءالاسد
اور جب مونچھ اور داڑھی کے بال گرجاتے ھیں تو بندے کی شکل شیر کے چھرہ کی طرح ھو جاتی ھے جسے دیکھ کر دھشت سی ھوتی ھے تو داءالاسد کہتے ھیں۔
قانون مفرد اعضاء کے مطابق یہ عضلاتی اعصابی تحریک ھوتی ھے۔ بعض دفعہ سارے بال نھیں گرتے۔ البتہ پھٹ جاتے ھیں۔ گھونگھریالے ھو جاتے ھیںا ور کبھی کبھی احتراق بلغم یا صفراء تیز سے بھی ھوتا ھے۔ لیکن اکثر سودائے محترق سبب ھوتا ھے۔ اعصاب میں فتور آجاتا ھے ۔ سر کی جلد پر دھبہ پیدا ھو کر چھوٹی چھوٹی پھنسیاں ھو کر جھڑ جاتی ھیں اور مرض کو ترقی ھو کر کئی گول داغ پیدا ھو جاتے ھیں اور بال گرنا شروع کر دیتے ھیں۔
مرض ھٹیلہ ھے مشکل سے آجاتاہے۔ آبرو داڑھی مونچھ تک گرجاتی ھے
علاج
پہلے تو یہ نوٹ کرلیں کہ اگر جلد کپڑے سے رگڑنے پر سرخ ھو جائے تو مرض کا علاج ممکن ھے۔
اگر کپڑے سے رگڑنے پر سرخ نہ ھو تو لاعلاج یا مشکل العلاج ھے
1
قانون مفرد اعضاء مین اسکا علاج غدی عضلاتی ادویہ سے ھوتا ھے۔ تشخیص کے مطابق ملین و مسھل دے سکتے ھیں۔
2
زھریلے بچھو کو روغن زیتون میں جلا کر چھان لیں اور وہ روغن اگر متاثرہ جگہ پر ملیں تو بال پیدا ھونے لگتے ھیں۔
اسیطرح ابھل کو سرکہ مین پیس کر طلاء کرنے پر شفاء ھوتی ھے۔
اگر افسنتین 6ماشہ کاجوشاندہ پئیں تو داءالثعلب اور داءالحیہ دونوں کوصحت ھوتی ھے۔
پیاز کو ملتے رھنا بھی شفا دیتا ھے۔
سپستان کو جوش دیکر گاڑھا لیپ کرنے سے بھی مرض کا قلع قمع ھوتا ھے۔
چراغ کا تیل ملنے سے بھی بال نکل آتے ھیں۔
سانپ کو روغن مین جلاکر اسکا تیل ملنا بھی شفا کرتا ھے۔
3
جونک جو خون پیتے ھیں۔ وہ دس عدد لیکر تلوں کےتیل ڈیڑھ پاو میں جلا کر اچھی طرح کھرل کریں اور مقام ماوف پر لگائیں۔ بال بھت سیاہ اور نرم پیدا ھونگے۔
4
حب زنگار 6ماشہ
فلفل سیاہ ایک تولہ.
کاغذی لیموں میں کھرل کرکے گولیاں بنالیں اور پانی میں گھس کر لگائیں۔
یہ بالچر کیلیے بھت مفید و مجرب ھے
2
بال جھڑنا، بال گرنا، خشکی، بھوسی، گنج پن، انتشار الشعر
عضلاتی تحریک سے ھوتا ھے۔
اس مرض میں کبھی تھوڑے اور کبھی سارے سر کے بال گرجاتے ھیں۔
اکثر یہ موروثی مرض ھوتا ھے یعنی ماں باپ کی طرف پیدائشی مادہ میں شامل ھوتا ھے اور یہ ھو کر بڑھتا ھے۔ یعنی اگر کسی کے باپ کے بال گرے تھے تو بیٹے کے بھی گریں گے اور جتنا علاج کرو افاقہ ممکن نھیں۔ کیونکہ یہ جینیاتی مادہ میں شامل ھے۔ جس سے آپ کا بدن بنا ھے اور یہ خون میں شامل ھے۔
دوسرا مولودی بھی ھوتا ھے یعنی شدید بخار کی وجہ سے بھی بال گرجاتے ھیں۔ اسی طرح ٹی بی، آتشک، کینسر، سر کی جلد میں بھوسی خشکی ھونا یا چنبل و دھدر کا پیدا ھو جانا بھی سبب ھے۔
اگر بدن میں بھت زیادہ کمزوری ھو جائے تو بھی بھت سے بال گر جاتے ہیں۔
جب یہ مرض بیماری کےسبب ھو تو جلد جلد بال گرنا شروع کر دیتے ھیں اور اگر موروثی ھو تو آہستہ آہستہ گرتے ھیں۔
چندیا کے بال قلت غذا، مسامات کی کشادگی، خشکی اور رطوبات ردیہ کے جلد کے نیچے جانے سے گرجاتے ھیں۔
علاج
غدی عضلاتی تحریک پیدا کریں اور غدی عضلاتی ادویہ و اغذیہ دیں۔
مریض کو دوا اور غذا مقوی دیں۔
1
روغن خردل و روغن گل لگائیں۔
سرکہ سے دھوئیں۔
روغن بنفشہ خالص کی مالش کریں۔
2
کندش باریک کرکے تیل اور چربی مرغ میں ملا کر طلا ء کریں بھترین ھے۔
3
آملہ ریٹھا اور سیکا کائ کا تیل میں روغن بیضہ مرغ ملا کر لگائیں گرتے بال رک جائیں گے۔
4
متاثرہ جگہ پر روغن جمال گوٹہ روغن زیتون مین ملا کر لگانے سے بال آگ آتے ھیں اور گرنا بند ھو جاتا ھے۔
گنج پر اکیلا روغن جمال گوٹہ لگائیں زخم ڈال کر بال اگا دےگا۔
5
کشتہ مرجان دو رتی
اور کشتہ قلعی ایک رتی روزانہ استعمال کرنے سے بال گرنا بند ھو کر اگنا شروع ھو جاتے ھیں۔
گرتے بالوں میں انکا استعمال لازمی ھے۔
6
بالوں کیلیے بھترین تیل
ھرڑ، بھیڑہ ، آملہ،جٹا مانسی، گل سرخ، نرکچور، کپور کچری، بالچھڑ، ناگر موتھا
سب ایک ایک تولہ
خوب جوجو کرکے اور تین پاو تل سیاہ کےتیل میں ڈیڑھ سیر پانی ملا کر سب اشیاء ڈال کر دیگچہ کامنہ بند کر دیں اور اس طرح پکائیں کہ پانی جل جائے اور صرف تیل رہ جائے تو چھان لیں۔
اور ھر روز بالوں پر لگائیں۔
اس سے بال بڑھ جاتے ھیں گرتے نھیں اور ان سے مہک آتی ھے
.webp)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me Know