عضلاتی اعصابی نبض و مزاج
اور نقرس و یورک ایسڈ
جب طبیب نبض چیک کرے اور اسے محسوس ھو کہ نبض انگلی دو انگلیوں مین محسوس ھو رھی ھے اور بغیر دبائے محسوس ھوتی ھے اور دبانے سے دبتی نھیں ھے اور باقی پچھلی انگلیوں میں محسوس نھیں ھوتی تو یہ نبض عضلاتی اعصابی، خشک سرد مزاج والی ھے۔ جس میں خشکی اور سودا خام کی کثرت ھوتی ھے۔ جگر سست اور معدہ آنتیں سست ھوتی ھیں۔ بدن مین ھر طرف خشکی کا راج ھوتا ھے۔
یاد رکھیں، اگر نبض ایک انگلی میں چلی جائے یا تین میں تو مزاج بھی بدل جائے اور تحریک بھی۔
اسی لیے یاد رکھیں
اگر نبض پہلی انگلی میں اوپر ھی اوپر محسوس ھوتی ھے تو یہ نبض اعصابی عضلاتی ،تر سرد مزاج والی ھوتی ھے۔ جو خلطی طور پر بلغم کے بڑھ جانے سے پیدا ھوتی ھے۔ اسکا مقام پہلی انگلی میں اوپر اوپر محسوس ھونا ھے۔
اگر نبض چیک کرتے وقت محسوس نھیں ھوتی اور ھلکا سا دباتے ھوئے نیچے محسوس ھوتی ھے تو یہ نبض اعصابی غدی، تر گرم مزاج والی ھے خلطی طور پر دموی کہی جاتی ھے۔ رطوبات کی مقدار مین اصافہ ھو جاتا ھے۔
اگر نبض پہلی اور دوسری انگلی میں اوپر ھی اوپر محسوس ھوتی ھے اور دبانے اسمیں سختی محسوس ھوتی ھے تو یہ نبض عضلاتی اعصابی کہلاتی ھے۔ خشک سرد مزاج اور سودا خام والی نبض کہلاتی ھے۔
اب دیکھیں یہ کتنا آسان فلسفہ نبض ھے اور تشخیص بھی سو فیصد درست ھوتی ھے۔ بندہ دیکھے بغیر میں مقام نبض کے تانے سے اسکی ساری علامات کیفیات بتا دیتا ھوں اور لوگ حیران رہ جاتے ھیں کہ نہ دیکھا نہ چھوا بس پوچھ کر فون پر بتا دیا
یاد رکھیں
یہ بہت آسان ھے مگر بہت سے لوگ مجھ سے اس لیے نالان ھیں کہ میں نے اس چیز کو اتنا آسان کیوں بنا دیا ھے۔ جس کیلیے لوگ طلباء طب حکیموں کی منت کرتے خدمت کرتے اور انھیں بڑی توپ چیز سمجھ کر سیکھتے ھیں اور زندگی لگا دیتے ھیں۔ نبض سمجھنے میں اور میں نے تین تحریکیں، تین مزاج، صرف کچھ منٹوں میں آشکارا کردیے۔
عضلاتی اعصابی نبض و مزاج اور ٹانگوں کی بیماریاں
نقرس ،یورک ایسڈ کی زیادتی
کل ھم نے نقرس اور اسکی اقسام اور علامات بیان کی تھین
جب نقرس کا مادہ بیرونی اعضاء کی طرف جاتا ھے تو مہلک نھیں ھوتا ھے مگر جب اندر کی طرف جاتا ھے تو مہلک بن جاتا ھے۔
جس کی علامات علاج درج ذیل ھین
دل کی دھڑکن بے ترتیب ھو جاتی ھے۔ پیٹ مین درد بڑھتا ھے۔ کبھی الٹی اور کبھی جلاب لگ جاتے ھیں۔ چھاتی میں قلب کے مقام پر درد ھوتا ھے۔
اعصاب پر اثرات
درد سر، دیوانگی، مرگی، سکتہ، عصبی دردیں، عرق النساء، مختلف جگہ کا فالج،
آنکھوں مین جلن، سوزش
پیٹ کی علامات مین، درد، قولنج، اسھال، ورم معدہ و جگر و انت، قبض ،بواسیر بد ھضمی،
دل پر اثرات مین خفقان، درددل، غشی، دل کا بڑھ جانا
سانس پھولنا، نمونیہ، پرانی کھانسی
گردوں مین ورم مثانہ مین خرابی،
امراض جلد، پتی اچلنا، الرجی، ورم، چھائیں، کیل مھاسے
رپورٹ میں یورک ایسڈ کی زیادتی
نتائج
نقرس شدید کو مناسب علاج سے آرام آ جاتا ہے۔ لیکن عود آنے کا اندیشہ ھوتا ھے۔
نقرس مزمن سے ماوف جوڑ ھمیشہ کیلے بد وضع ھو جاتے ھیں۔ نقرس مستقل کا نتیجہ خراب ھوتا ھے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me Know