عضلاتی اعصابی نبض و مزاج اور ٹانگوں کی بیماریاں،عضلاتی دردیں،گھنٹیا، تجحرالمفاصل،جوڑوں کا پتھرا جانا
نبض چیک کرتے وقت چاروں انگلیاں مقام نبض پر رکھیں اور نبض صرف انگلی دو انگلیوں میں اوپر ھی اوپر محسوس ھو اور باقی دو انگلیوں میں محسوس نہ ھو تو یہ نبض عضلاتی اعصابی کہلاتی ھے۔ خشک سرد مزاج اور سودا خام والی نبض کہلاتی ھے۔ ھر طرف خشکی کا راج ھوتا ھے جگر سست آنتیں اور معدہ بسبب جگر کے سست اور سرد ھونے خشک ھو جاتی ھیں۔
اسی طرح سودا کی زیادتی اور خشکی کی کثرت وجہ جوڑوں مین بھی خشکی ھو جاتی ھے۔ جسکی وجہ اسمیں سے کبھی تو کڑک کڑک کی آوازیں آتی ھیں۔ کبھی تو جوڑ سخت ھو کر پتھرا جاتے ھین اور رباطوں میں تناو پیدا ھو جاتا ھے۔ یہ درد چھوٹے جوڑوں سے شروع ھو کر بڑے جوڑوں تک پہنچ جاتا ھے۔ جوڑوں میں مقامی رطوبات خشک ھو کر سخت ھو جاتی ھیں اور حرکت کرنے سے درد بڑھ جاتا ھے اور آرام سے سکون پہنچتا ھے۔ خشک سرد غذاؤں کے کثرت استعمال کی وجہ سے جوڑوں مین میں سختی پیدا ھو جاتی ھے۔
ان مین دردوں کے ساتھ ساتھ بے چینی بھی ھوتی ھے۔مریض کو دبانے کی خواھش ھوتی ھے۔ ٹانگوں میں سخت بے چینی آجاتی ھے۔ کبھی اِدھر تو کبھی اُدھر ٹانگیں مارتا ھے۔ نیند میں بھی مارتا رھتا ھے۔ بے چینی کی وجہ سے نیند بھی نھیں آتی اکثر اسکا اثر نچلے جوڑوں پر ھوتا ھے گاھے کہنی اور ھاتھوں کی انگلیوں کے جوڑوں میں بھی درد ھوتا ھے۔ سر میں بھی خشکی وجہ سے درد ھوتا ھے اور اکثر ایک طرف ھوتا ھے اور شدید ھوتا ھے۔
بس اسکی ایک پہچان تو یہ ھےکہ حرکت سے درد میں اضافہ ھوتا ھے اور آرام کرنے سے درد کو بھی آرام جاتا ھے۔
اعصابی دردوں کی یہ پہچان ھےکہ کام کرنے سے درد کم ھوتے ھیں یعنی حرکت سے بدن کو حرارت ملتی ھے تو ددر کم اور آرام سے درد بڑھتا ھے۔
ایک بات ذھن نشین کریں کہ
جن دردوں کو انگریزی اور اکثر دیسی ادویہ سے آرام نھیں آتا وہ اکثر خشکی کے درد ھوتے ھیں کیونکہ اکثر ادویہ جو دردوں کی دی جاتی ھیں وہ گرم خشک یا خشک گرم ھوتی ھیں ان سے وقتی طور پر تو آرام جاتا ھے لیکن جیسے ھی ادویہ کااثر ختم ھوتا ھے گرمی زائل اور خشکی بڑھ جاتی ھے اور درد بڑھ جاتا ھے اور جوڑ پہلے سے بھی زیادہ خراب ھو جاتے ھین یا جن کو انگریزی ادویہ سے درد زیادہ ھوتا ھے یا فرق نھیں پڑتا ان کو یہی خشکی کے درد ھوتے ھیں۔
اسلیے علاج کرتے وقت تمام پہلوؤں مدنظر رکھیں۔ تب بھترین علاج ھوگا.
علاج:-
عضلاتی غدی شدید دیں، عضلاتی غدی ملین دیں، روغن بادام دودھ میں ڈال کر پئیں۔
غدی عضلاتی ملین و مسھل دیں، تریاق معدہ و امعاء دیں۔
غدی اعصابی ملین بھی دے سکتے ھیں، ان سے اچھے نتائج مل سکتے ھیں۔
مقام پر غدی عضلاتی روغن یا غدی اعصابی روغن لگائیں
، 2
گوگل مصفی 125گرام
ھلیلہ زرد 250گرام
سورنجاں شیریں 125گرام
ست مصبر 125گرام
تربد مجفف 125گرام
کوٹ چھان کر جنگلی بیر کے برابر گولی بنا لیں۔
رات سوتے وقت ایک گولی ھمراہ دودھ استعمال کریں۔
گھنٹیا کا بھترین علاج ھے۔
3
روعن سرشف
گھنٹیا اور دوسرے قسم کے دردوں میں مفید ھے۔
برگ دھتورہ
برگ آکھ
برگ بھنگ
سورنجان تلخ
ھر ایک تین تولہ
زنجبیل 1تولہ
سب کو ایک پاو سرسوں کے تیل میں پکائیں جب دوائیں جل جائیں تو چھان لیں اور چھ ماشہ افیون شامل کر دیں
نیم گرم مالش کرکے اوپر کپڑا باندھ دیں۔
3
اکسیر صدری
ھر حالت میں مفید ھے حتی کہ جوڑ جڑ گیے ھوں چلنے پھرنے سے قاصر ھوں۔
تربد سفید
جوکھار
سورنجاں شیریں
گوگل بھینسا ھر ایک ایک تولہ
مرچ سیاہ 2تولہ
منقہ میں حبوب نخودی تیار کریں صبح ھمراہ گرم پانی دیں۔
ھڑتال سفید یعنی گیئودنتی کو میں پھل کشتہ کرکے 2رتی شام کو گائے کے دودھ سے دیں۔
غذا نان گندم اور شوربہ گوشت بکرے یا پرندے سے دیں۔
4
حب بیش آزمودہ
بیش ایک تولہ.
میٹھا سوڈا سات تولہ
سورنجاں شیریں سات تولہ
خوب کھرل کرکے چنے کے برابر گولیان بنالیں۔
سخت تکلیف میں صبح دوپہر شام ایک ایک گولی ھمراہ پانی دین
ایسے درد جو خشکی سے ھوں اسکے استعمال سے فورا آرام جاتا ھے
چاھے بدن میں کہیں بھی ھو رطوبات اصلیہ پیدا کرتی ھے بخار بھی کم کرتی ھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me Know