عضلاتی اعصابی نبض اور مزاج مین ٹانگوں اور جوڑوں کی بیماریاں
نبض چیک کرنے کیلیے نبض پر چاروں انگلیاں رکھیں اور نبض آپ کو صرف پہلی دو انگلیوں میں محسوس ھو اور باقی دو میں نہ ھو تو یہ نبض عضلاتی اعصابی کہلاتی ھے۔
مزاج:-
سرد مزاج ھوتا ھے. زبان پر کالے نقطے اور پھیکا پن ھوتا ھے اور پیشاب کا رنگ سرخ سفیدی مائل ھوتا ھے۔ طبی زبان میں سودا خام والی نبض کہلاتی ھے۔
بدن میں ھر طرف خشکی سردی کا راج ھوتا ھے۔ جگر سست اور معدہ اور آنتیں بھی خشک اور سست ھو جاتی ھیں اور خشک و سوداوی امراض اس تحریک کے تحت بدن میں آجاتے ھیں۔
جن مین ٹانگوں کے امراض درج ذیل ھیں۔
1۔ پولیو:-
گرمی سردی کے تصادم سے ھوتا ھے۔ اکثر بچپن میں مین ھوتا ھے۔ گاہے بڑی عمر میں بھی ھو سکتا ھے۔
جب بندے کے جسم کو زیادہ گرمی پہنچ رھی ھو یا وہ گرم ماحول میں اور پھر اچانک سرد ماحول میں آ جائے تو پولیو کا حملہ ھو جاتا ھے۔ جیسے کہ نمونیہ بخار تھا گرم رضائی میں لپٹا تھا۔ پاخانہ کیا تو ماں نے فورا باھر نکالا اور نلکے کے پانی سے دھونے لگی، کمر تک دھویا جسم پر پولیو کا حملہ ھوا اور ایک ٹانگ سکڑ کر چھوٹی ھو گئی۔ اسمیں اور فالج میں یہ فرق ھے کہ فالج میں اعصاب میں رکاوٹیں آجاتی ھیں اور عضو بلکل صحیح نظر آتا ھے۔ مگر حرکت نھی کرسکتا اور پولیو میں عضلات سکڑ جاتے ھیں اور بندھنوں میں تناو آ جاتا ہے اور حرام مغز میں فتور پڑ جاتا ھے۔ جس کی وجہ سے ریڑھ کی ھڈی کی ھیئیت بدل لیتی ھے اور کمزوری پیدا ھو جاتی ھے اور ٹانگیں سکڑ جاتی ھیں اور پٹھے کھچ جاتے ھیں اور صحیح سے بندہ یا بچہ نھیں چل سکتا۔ کمر کے مھرے ٹیڑھے ھو جاتے ھیں۔ اگر پشت سے کپڑا اٹھا کر دیکھیں تو ریڑھ کی ھڈی ایک طرف کو ٹیڑھی نظر آئے گی اور ایک یا دونوں ٹانگیں سکڑ جائیں گی اور معزوری ھمیشہ کا مقدر بن جائے گی۔
علاج:- جب بھی آپ گرم ماحول میں ھوں اور باھر ماحول سرد ھو تو بغیر چادر لپیٹے باھر نہ آئیں یا رضائی سے فورا نکل کر کمرے سے باھر نہ آجائیں۔ کچھ لپیٹ کر جائیں
یا پسینہ آیا ھو محنت کی ھو تو فورا نہ نہائیں۔ خاص کر نمونیہ میں نہ نہائیں۔
1:- عضلاتی غدی شدید کا قہوہ پلائیں۔
زعفران کا قہوہ یا شربت پلائیں۔
حب کزاز دیں۔
قیروطی عضلاتی غدی کی مالش کریں۔
کانوں کے اوپر سے ریڑھ کی ھڈی کے آخری حصے تک قیروطی یا گرم تیل کی مالش کریں۔
مالش کرنے کے بعد ٹکور لازمی کریں۔
2:- بھلاوں کلاہ دور کردہ
نارجیل کہنہ
کنجد سیاہ
اجوائن دیسی
مغز اخروٹ
ھموزن لیکر اتنا کوٹیں کہ یک جان کردیں۔
مقدار خوراک:-
بڑے ایک چنا سے 4 چنے تک کھائیں۔ حسب عمر خوراک گھٹا سکتے ھیں۔
فالج، لقوہ تمدد، تشنج، پولیو اور کمزور اعصاب کیلے بھترین ھے۔ بوڑھوں کےلیے تحفہ ھے۔ ایک ماہ مسلسل استعمال کریں۔
3:- حب جند ھزاری
جند بیدستر
بیش سیاہ مدبر
کچلہ مدبر
شنگرف
ھڑتال ورقی
سھاگہ خام
دارچینی
ھر ایک ایک تولہ
بیر بہوٹی 6 ماشہ
سم الفار اصلی 2 ماشہ
سب باریک کرکے اب کوار سے کھرل کریں اور دانہ ماش کے برابر گولیاں بنائیں۔
صبح شام کھانے کے بعد پانی سے روز ایک ایک گولی کھلائیں۔
یہ دوا فالج، لقوہ، رعشہ، استرخا، تمام امراض بلغمی ریاحی دماغی امراض، کھچاؤ اور تقویت اعصاب کو اکسیر ھے۔
4:-
اکڑاو، کزار، پولیو
ابتدا مین علاج ممکن ھے بعد مین عسر العلاج ھے۔
ست لوبان 3 ماشہ
کچلہ مقشر 1 ماشہ
کونین 1 ماشہ
مشک 1 ماشہ
مالکنگنی 1 ماشہ
سب کو شیرہ اب پان میں کھرل کرکے گولی بقدر مونگ کے بنائیں اور ھمراہ شھد گھس کر منہ میں ڈالیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me Know