Moteb E Shifa (مطب شفا)

جمعہ، 29 نومبر، 2024

جوڑوں کے درد، پھوڑے پھنسیاں، خون کے گاڑھاپن، جلدی خارش، رطوبات کےجمنے کا واحد نسخہ

جوڑوں کے درد،  پھوڑے پھنسیاں،  خون کے گاڑھاپن، جلدی خارش، رطوبات کےجمنے کا واحد نسخہ

 


سارسپریلا یعنی عشبہ

امریکہ افریقہ اور بعض مغربی ممالک میں پائی جانے والی ایک بیل دار درخت کی جڑ کانام عشبہ ہے۔  

پاکستان میں ہر پنسار سٹورسے عام مل جاتی ہے۔

پہچان:

 

سرخی مائل بھورے رنگ کی اور ذائقہ میں تلخ اور خراش پیدا کردینے والی ہے۔

 

مزاج:

 مزاج کےاعتبارسے عضلاتی غدی ہے۔

 

مقدار خوراک:

زیادہ سے زیادہ چھ ماشہ تک کھائی جاسکتی ہے۔

 

فوائد:

 فوائد میں مصفی خون ملطف ومعرقق مجفف رطوبات مسہل بلغم دافع آتشک خنازیر وجع المفاصل پسینہ آور

 

اب ان اصطلاحات کی آپکو قطعی سمجھ نہیں آئی ہوگی۔  اس لیے ان اصطلاحات کی وضاحت بھی آسان الفاظ میں لکھ

رہاہوں۔

 

ملطف کی تعریف:

ملطف کی تعریف کچھ یوں ہے کہ جب خون گاڑھا گندا اور غلیظ ہوجاۓ یعنی اعصابی سوزش جس میں خون گاڑھا اور غلیظ رطوبات کی کثرت سےایسے پھوڑے پھنسیاں جن میں سےپانی رستا ہو۔جیسے چہرے پہ اکثر دانے نکل آتےہیں۔ جیسے چیچک کی پھنسیاں پیپ دار ہوتی ہیں۔ آپ میں سے اکثریت نے چیچک کی پھنسیاں نہیں دیکھی ہونگی۔ اب توخیر اس مرض کا نام ونشان بھی نہیں۔ کبھی یہ وبائی شکل میں یکدم بہت سے لوگ اس کا شکار ہوجاتےہیں تو پتہ چل جاتاکہ چیچک پھیل گئی ہے۔ کسی بڑی عمر کےبندے کے چہرے پہ بے شمار گڑھے آپکو نظر آئیں اور چہرہ بدنما نظرآۓ تو سمجھ لیں کہ چیچک کاشکار رہ چکاہے۔ خیر چیچک سے اموات بھی کافی ہوتی تھیں ۔بہرحال اتنی نہیں جتنی طاعون سے ہواکرتی تھیں۔ اللہ تعالی سب کو اپنی امان میں رکھے۔ آمین

آتشک ہنجیراں اور ایسے پھوڑے جواکثر برسات کےموسم میں نکل آتے ہوں تو ایسی گندی رطوبات کوخون سے چھانٹ کر خون لطیف بنانا یعنی معتدل قوام کاکرنا ملطف کہلاتاہے ۔

 

معرقق:

لفظ معرقق کامطلب ہے کہ خون کواتنا پتلا کردے کہ جیسے پٹرول ہو۔ انتہائی پتلا اور باریک سے باریک خون کی نالی میں تیزی سے دوڑسکے۔

 

ملطف اور معرقق کی مجموعی تعریف کچھ یوں ہے کہ عضلاتی اعصابی تحریک میں خون گاڑھا اور غلیظ ہوجاتاہے۔ جس کی وجہ سے اسکی لطافت کی صفت ختم ہوجاتی ہے۔ غلظت کی وجہ سے رقت ختم ہوجاتی ھے پھر دوران خون پوری طرح جاری ہی نہیں رہ سکتا۔تنگ نالیوں میں یاتورک رک کرچلتاہے یاپھر مکمل رک جاتاہے۔

 نتیجہ کیانکلتاہے۔ ابتدامیں تو جوڑوں میں درد یا پھر جوڑوں میں رطوبات کاجمنا یعنی فریزجائینٹ جسے آپ طبی زبان میں تحجرالمفاصل بھی کہتےہیں۔

پھر کام آگے بڑھے توخارش نمونیا جیسی علامات اگر مزید آگے بڑھے تونالیوں کی بلاکیج اور بعض لوگوں کواٹیک تک نوبت آجاتی ہے۔  ان سب باتوں سے ہمیں ایک ہی سبق ملاہے کہ ہرحال میں خون کاقوام لطیف اور رقیق یعنی پتلا رہے۔ تب ہی بدن کانظام بہتررہ سکےگا۔  اب اسکے لیے حرارت غریزی کاپیداکرنا نہایت ضروری ہے۔ان تمام مسائل کےازالےکےلیے اگر ہم ایک ہی ایسی دوا استعمال کرلیں تو کتنی اچھی بات ہے۔ تو خون کاقوام پتلا یعنی رقیق کرنا اور اسے لطیف کرنا اور پھراس میں حرارت غریزی بھی پیدا کرنا ایک اکیلی دوا عشبہ میں موجودہیں۔

یہ صرف بلغمی مادے کوہی خون سےنہیں نکالتی بلکہ بدن میں پیدا شدہ زائد مقدار میں سودا کوبھی نکال باہر کرتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ عشبہ کوہم جلدی خارش چنبل داد تک لیے نہایت ہی اعلی دوا سمجھتےہیں۔ ہرطریقہ علاج میں اسکے مرکبات موجود ہیں۔ طب یونانی کی مشہور دوا معجون عشبہ ہے اور بعض مصفی خون شربتوں میں اسکا استعمال لازما کیاجاتاہے۔

 آپ مندرجہ ذیل شربت خودسے تیارکرسکتے ہیں

عشبہ 50گرام

بسفائج 50گرام

نسوت 20گرام

چرائیتہ 50گرام

افسنتین 25گرام

عناب 50گرام

چینی 2250گرام

معروف طریقہ کےمطابق شربت بنالیں تیں بوتل شربت تیارہوگا۔

 

اوپر بتائی گئی تمام امراض کےلئے اعلی درجہ کاشربت ہے۔

مقدار خوراک شربت:

دوچمچ دن میں تین باردیاجاسکتاہے۔

 

صرف جوڑوں میں درد کےلئے:

اگر صرف جوڑوں میں درد ہے توچوب چینی،  عشبہ برابروزن پیس لیں۔

مقدار خوراک

 ایک گرام تک دن میں تین بارہمراہ پانی لیں۔

 

 جوڑوں میں درد اور مصفی خون دونوں صفات کےلئے آسان ترین دواہے۔

 پانچ منٹ میں تیارکی جاسکتی ہے۔

  


(تحریر اُستاذُالحُکماء جناب حکیم محمود رسول بُھٹہ)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me Know