Moteb E Shifa (مطب شفا)

جمعہ، 15 نومبر، 2024

قسط نمبر 12 --- تشخیص مزاج وتشخیص امراض ، حکم نمبر ٧، حکم نمبر٨

 قسط نمبر 12 --- تشخیص مزاج وتشخیص امراض




حکم نمبر ٧۔۔۔

اگر دائیں پاؤں  کی درمیانی انگلی پر سناروں کے ذنبور کی مانند رنگین سونے کی مانند چمک دار پھنسی پیدا ھو جاۓ تو سمجھ لینا چاھیے کہ مرض کے پیدا ھونے کے بارہ دن کے اندر اندر مریض ہلاک ھو جاۓ گا۔

 اب اس کی ایک علامت یہ بھی ھو گی مرض شروع ھوتے ہی مریض کو تیز چرپری چیزیں کھانے کی شدید خواہش کرے گا۔  

 

اب ھم جدید تحقیق پیش کریں گے

تو دوستو یہ غدی اعصابی تحریک کی پیداوار ھے کیونکہ یہ تو آپ جانتے ہی ہیں، اب زرد رنگ ہی سونے جیسا ہے اور زرد رنگ ہی صفرا کا رنگ ھے ۔یہ زرد رنگ کی رطوبت دراصل جگر کی پیدا کردا ہے اور یہ بھی آپ جانتے ہیں چرپری چیزیں جگر کی غذا میں شامل ہیں  ۔

یہ بات بھی یادرکھیں

 جب بھی غدی اعصابی تحریک سے کسی عضو میں سوزش ہو کر ورم پیدا ہوتی ہے تو اس وقت پورے جسم کے مخرج صفرا کو بہت زیادہ خارج کرتے ہیں اور اس تحریک میں صفرا کی پیدائش کم ھوتی ھے اور جب خارج بہت زیادہ ہو رہی ھوتی ھے تو موت کا سبب بن جاتی ھے۔

 اگر پھنسی جلدی تحلیل ھو جاۓ تب تو درست ہو گیا ورنہ مریض سے تحلیل عضلات زیادہ دیر برداشت نہیں ھو سکتا اور بندہ اگلے جہان کوچ کرجاتا ھے۔ امید ھے بات سمجھ آگئی ھو گی اور ایک بات اور بھی ذھن نشین کر لیں۔ یہ احکامات جب لکھے گئے تھے اس زمانہ میں ابھی طب پر اتنی وسیع تحقیقات نہیں ہوئی تھی۔ آج کے دور میں انہی علامات کا بڑی حد تک علاج ممکن ھے۔ جیسا کہ آپ کو ساتھ ساتھ بتا رہا ہوں۔

 

اب آپ کو علم ہو گیا ہے نا غدی اعصابی تحریک پیدا ہوئی تو کونسا علاج کرنا ہے آپ فورا جواب میں کہیں گے اعصابی غدی اور اعصابی عضلاتی سے عضلاتی اعصابی تک آپ جوش و خروش سے بتا دیں گے۔

 

حکم نمبر٨۔۔

 اگر انگلیوں کے ناخنوں کا رنگ سیاہ ہو جاۓ اور پیشانی پہ خونی پھنسی پیدا ہوجاۓ،تو جان لین مرض کی ابتدا سے مریض چار روز کے اندر مرجاۓ گا ۔

اس کی علامت یہ ہے کہ مریض چھینکیں اور جمائیاں بہت زیادہ آئیں گی۔

 

 اب جدید تشریح کرتے ہیں۔

 آپ جانتے ہیں سیاہ رنگ سودا کی زیادتی سے پیدا ھوتا ھے۔  اب وہ اعضاء جہاں سوداوی مادے کا اجتماع ہو جاۓ اور سودا کا تعلق عضلات قلب سے ھے۔ اب سرخ ورم جسے آپ قدیم طب کی رو سے دموی ورم کہتے ہیں، اس کا تعلق بھی عضلات سے ہی ھے اور یہ ورم اس وقت پیدا ھوتی ھے، جب قلب عضلات کی مشینی تحریک عضلاتی غدی پیدا ھوجاۓ چونکہ یہ ورم ایک حیاتی عضو دماغ کے بالکل قریب ھوئی ھے، جس کی اذیت دماغ کے لئے ناقابل برداشت ھوتی ھے۔

 اب دوسری طرف دماغ کی طرف دوران خون بہت تیز ھو کر شدید تحلیل ہو جاتی ھے۔ جس سے جلد موت واقع ہوجاتی ھے۔ مریض کو جمائیاں آنا عضلات کے تشنج کی علامت ھے اور چھینکیں آنا دماغ کی طرف دوران خون بڑھ جانے کی علامت ھے۔

 

 

Blue Sky Link: motebeshifa.bsky.social

whatsapp Channal Link:  مطب شِفا   

Youtybe Channel Link: moteb_e-shifa


(تحریر اُستاذُالحُکماء جناب حکیم محمود رسول بُھٹہ)


باقی اگلی قسط میں


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me Know