Moteb E Shifa (مطب شفا)

بدھ، 27 نومبر، 2024

قسط نمبر23. تشخیص علامات وامراض، ایک وقت میں کیماوی تحریک کیا کررہی ہوتی ہے۔ تو اسی وقت ایک مشینی تحریک کی کیا صورت حال ہوتی ہے۔

تشخیص علامات وامراض ۔۔۔۔قسط نمبر23

ایک وقت میں کیماوی تحریک کیا کررہی ہوتی ہے۔ تو اسی وقت ایک مشینی تحریک کی کیا صورت حال ہوتی ہے۔


پچھلی قسط میں بتا چکا ہوں کہ کیماوی اور مشینی تحاریک کیا ہوتی ہیں۔ آج ان تحاریک کے افعال یا یوں سمجھ لیں کیا کام سرانجام دیتی ہیں۔ یعنی ایک وقت میں کیماوی تحریک کیا کررہی ہوتی ہے۔ تو اسی وقت ایک مشینی تحریک کی کیا صورت حال ہوتی ہے۔

 

کیمیاوی تحریک ١۔۔۔کیمیاوی تحریک میں عضو خلط پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ خون میں جمع کرتا ھے۔

مشینی تحریک١۔۔مشینی تحریک میں عضو خلط پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ خون سے خارج بھی کرتا ھے۔

 

امید ہے اب بات آپ کو سمجھ آہی ہو گی یعنی میں نے خلط کے لحاظ سے دونوں تحریکوں کی صفات لکھی ہیں۔ ایک کی صفت خون میں خلط کو سٹور کرنا ہے۔ تو دوسری کی صفت خارج کرنا ہے ۔اب آگے چلتے ہیں۔

کیمیائی تحریک ٢۔کیمیائی تحریک عضوی ضروریات کے مطابق مسلسل پیدا ہوتی رہتی ہے۔

مشینی تحریک ٢۔۔مشینی تحریک کیمیاوی تحریک کے بعد پیدا ہوتی ہے۔

 

کیمیائی تحریک ٣۔۔۔کیمیاوی تحریک میں عضوی انبساط ہوتا ہے۔ جس کے سبب اجتماع خون پیدا ہوتا ہے۔

مشینی تحریک ۔۔٣۔۔مشینی تحریک میں عضو کے اندر حالت انقباض پیدا ہوتی ہے۔

 

کیمیائی تحریک ٤۔۔کیماوی تحریک میں عضو بلا ضرورت جمع شدہ مواد کو قبول نہیں کرتا۔ جس سے وہ جمع ہو جاتی ہے۔

مشینی تحریک ٤۔۔مشینی تحریک میں عضو اپنی پیدا کردہ خلط کو خارج کردیتا ہے۔

 

کیمیائی تحریک ٥۔۔کیمیائی تحریک میں پیدا شدہ سوزش اتنی خطرناک نہیں ہوتی۔

مشینی تحريک ٥۔۔مشینی تحریک میں پیدا شدہ عضوی سوزش انتہائی خطرناک ہوتی ہے۔

 

کیمیائی تحریک٦۔ کیمیائی تحريک میں پیدا شدہ مرض و تکالیف انسان مدتوں برداشت کرتا ہے تاہم زندگی کو فوری خطرہ نہین ہوتا۔

مشینی تحریک ٦۔مشینی تحریک میں عضوی انقباض کے سبب تکلیف ناقابل برداشت ہوتی ہے ۔جو فورا موت کا سبب بن جاتی ہے۔

 

کیماوی تحریک٧۔۔کیماوی تحریک میں دوسرے اعضاء بھی کیمیائی طور پر متاثر ہوتے ہیں۔ ان میں تحلیل اور تسکین کیمیائی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔

مشینی تحریک٧۔مشینی تحریک میں شدید تحلیل تسکین پیدا ہوتی ہے۔ جس قدر مشینی تحریکی عمل بڑھتا جاتا ہے۔ اسی قدر تحلیلی وتسکینی اعمال بھی بڑھتے ہیں۔

 

کیماوی تحریک ٨۔کیمیائی تحریک میں پیدا شدہ مرض کی ناگوار صورت حال کو مشینی طور پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

مشینی تحریک ٨۔۔مشینی تحریک میں عضو محرک سے اگلے عضو مسکن میں تحریک پیدا کرتا ھے۔

 

کیمیائی تحریک٩۔۔کیماوی تحریک سے تغذیہ ہوتا ہے۔

مشینی تحریک٩۔مشینی تحریک میں تنقیہ اور تصفیہ ہوتا ہے۔

 

کیماوی تحریک١٠۔کیمیائی تحریک میں عضو زیادہ قوت حاصل کرتا ہے۔

مشینی تحریک١٠۔۔مشینی تحریک سے ہرعضو سے خلط کا بوجھ ہوتا ہے اورعضو بلا ضرورت تحریک سے کمزور ہوتا ہے۔

 

یہ تھے موٹے موٹے نقاط کیماو ی تحریک اور مشینی تحریک کے باقی انشاءاللہ قسط میں 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me Know